Перейти к содержимому

HAZRAT Muhammadﷺ Said Hadees e kisa Hadees Sharif Hadees in Urdu Hadees Nabvi}24 10 2026

islmicurdustory

0:00 / 0:00

HAZRAT Muhammadﷺ Said Hadees e kisa Hadees Sharif Hadees in Urdu Hadees Nabvi}24 10 2026

27 просмотров · 13 дн. назад
islmicurdustory
210 подписчиков
27 просмотров · 13 дн. назад
#hadith #hadees #hadeesinurdu 📖 بسم اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہمارے چینل میں آپ کو صحیح اور مستند احادیثِ مبارکہ، اسلامی نصیحتیں، ایمان افروز واقعات اور دینِ اسلام کی خوبصورت تعلیمات اردو زبان میں سننے کو ملیں گی۔ ہماری کوشش ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں ایسی معلومات آپ تک پہنچائیں جو دنیا و آخرت میں فائدہ مند ثابت ہوں۔ اگر آپ اسلامی معلومات، احادیثِ نبوی ﷺ اور دینی رہنمائی پسند کرتے ہیں تو ہمارے چینل کو ضرور سبسکرائب کریں، ویڈیو کو لائک کریں اور اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ دین کی بات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ جزاکم اللہ خیراً اہم نوٹ: ہم حتیٰ الامکان مستند اور قابلِ اعتماد مراجع سے احادیث پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اگر کسی ویڈیو میں کسی قسم کی اصلاح کی ضرورت محسوس ہو تو براہِ کرم مہذب انداز میں تبصرہ کریں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمیں نماز فجر پڑھانے کے لیے تشریف نہ لائے، یہاں تک کہ قریب تھا کہ ہم سورج طلوع ہونے کا مشاہدہ کر لیتے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بہت تیزی سے تشریف لائے چنانچہ نماز کے لیے اقامت کہی گئی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اختصار کے ساتھ نماز پڑھائی، پس جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سلام پھیرا تو باآواز بلند فرمایا: ”اپنی جگہوں پر ایسے ہی بیٹھے رہو۔“ پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”میں ابھی تمہیں بتاتا ہوں کہ میں تمہیں نماز پڑھانے کے لیے کیوں نہیں آیا، میں رات کو بیدار ہوا، وضو کیا اور جس قدر مقدر میں تھا میں نے نماز پڑھی، مجھے نماز میں اونگھ آنے لگی حتیٰ کہ وہ مجھ پر غالب آ گئی، تب میں نے اپنے رب تبارک و تعالیٰ کو بہترین صورت میں دیکھا چنانچہ اس نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کیا: میرے رب! میں حاضر ہوں، فرمایا: فرشتے کس چیز کے بارے میں بحث و مباحثہ کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کیا: میں نہیں جانتا۔“ اللہ تعالیٰ نے تین مرتبہ ایسے ہی فرمایا، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ اس نے اپنا ہاتھ میرے کندھوں کے درمیان رکھا حتیٰ کہ میں نے اس کی انگلیوں کے پوروں کی ٹھنڈک اپنے قلب و صدر میں محسوس کی، اور میرے سامنے ہر چیز واضح ہو گئی اور میں نے پہچان لی، پھر رب تعالیٰ نے فرمایا: اے محمد! میں نے عرض کیا: میرے رب! میں حاضر ہوں، فرمایا: مقرب فرشتے کس چیز کے بارے میں بحث و مباحثہ کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کیا: گناہ مٹا دینے والے اعمال کے بارے میں، فرمایا: وہ کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: باجماعت نماز پڑھنے کے لیے چل کر جانا، نماز کے بعد مساجد میں بیٹھے رہنا اور ناگواری کے باوجود اچھی طرح وضو کرنا، اللہ نے فرمایا: پھر وہ کس چیز کے بارے میں بحث کر رہے ہیں؟ میں نے عرض کیا: درجات کے بارے میں، اللہ نے فرمایا: وہ کیا ہیں؟ میں نے عرض کیا: کھانا کھلانا، نرمی سے بات کرنا اور جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز (تہجد) پڑھنا۔ اللہ نے فرمایا: کچھ مانگو۔“ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میں نے عرض کیا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ وَحُبَّ الْمَسَاكِينِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِي وَتَرْحَمَنِي وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةً فِي قَوْمٍ فَتَوَفَّنِي غَيْرَ مَفْتُونٍ أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ» ”اے اللہ! میں تجھ سے نیک اعمال بجا لانے، برے کام چھوڑ دینے اور مساکین سے محبت کرنے کی توفیق مانگتا ہوں، اور یہ کہ تو مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم فرما، اور جب تو کسی قوم کو فتنے سے دوچار کرنا چاہے تو مجھے اس میں مبتلا کیے بغیر فوت کر دینا، میں تجھ سے تیری محبت، تجھ سے محبت کرنے والوں کی محبت اور ایسے عمل کی محبت کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت کے قریب کر دے۔“ پھر رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”یہ (خواب) حق ہے، پس اسے یاد کرو اور پھر اسے دوسروں کو بتاؤ۔“ اسے احمد اور ترمذی نے روایت کیا ہے۔ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے، اور میں نے محمد بن اسماعیل (امام بخاری رحمہ اللہ) سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: یہ حدیث صحیح ہے۔ اسنادہ حسن، رواہ احمد و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 748] 🔹 روزانہ نئی احادیث 🔹 آسان اردو ترجمہ 🔹 مختصر تشریح 🔹 مستند اسلامی معلومات #Hashtags #Hadith #Ahadith #Islam #Islamic #IslamicReminder #IslamicVideos #UrduHadith #HadithSharif #Sunnah #Deen #IslamicKnowledge #Muslim #UrduIslamic #IslamicStatus #IslamicChannel