جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی ارریہ میں شیخ عطاء الرحمٰن مدنی کا علمی خطاب Speech Shaikh Ataur Rahaman
Hasanah Educational Trust
0:00 / 0:00
جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی ارریہ میں شیخ عطاء الرحمٰن مدنی کا علمی خطاب Speech Shaikh Ataur Rahaman
333 просмотра · 2 нед. назад
Hasanah Educational Trust
6,27 тыс. подписчиков
333 просмотра · 2 нед. назад
جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی ارریہ میں شیخ عطاء الرحمٰن مدنی حفظہ اللہ کا علمی خطاب Speech Shaikh Ataur Rahaman Madani
جامعہ حسنہ للبنات تلکوباڑی میں جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن یوپی کے اساتذہ کی تشریف آوری
ارریہ (اسرار عادل) آج بتاریخ 18 ستمبر 2026ء، بروز جمعرات جامعہ حسنہ للبنات، تلکوباڑی، ارریہ، بہار کے احاطے میں اساتذۂ جامعہ عالیہ عربیہ، مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش کی تشریف آوری کے موقع پر ایک خصوصی مجلسِ تواصلِ علمی کا انعقاد کیا گیا۔
واضح رہے کہ آج ہی صبح 11 بجے گلیشئر ہوٹل، زیرو مائل، ارریہ، بہار میں ابنائے جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن کا اجتماع منعقد ہونا تھا، جس میں شرکت کے لیے جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن کے اساتذۂ کرام تشریف لائے تھے۔ اسی مناسبت سے معزز اساتذہ نے جامعہ حسنہ للبنات کی بھی زیارت فرمائی اور اساتذہ و طالبات سے ملاقات کے ساتھ اپنے قیمتی اور ناصحانہ کلمات سے نوازا۔
اس موقع پر شیخ محمد مظہر اعظمی حفظہ اللہ، شیخ شفیق احمد ندوی حفظہ اللہ، شیخ ابو سعید فیضی حفظہ اللہ، شیخ عطاء الرحمن مدنی حفظہ اللہ، شیخ حفیظ الرحمن سنابلی حفظہ اللہ، ڈاکٹر خالد کمال انصاری حفظہ اللہ، شیخ زکی احمد عالی حفظہ اللہ اور دیگر علمائے کرام نے اپنے بصیرت افروز اور ناصحانہ کلمات پیش فرمائے۔ معزز مہمانانِ گرامی نے جامعہ حسنہ للبنات کے تعلیمی و تربیتی نظم، ادارے کی مجموعی کارکردگی اور یہاں جاری دینی و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا، نیز شیخ ابو حارث مفیض الدین الریاضی حفظہ اللہ کی تعلیمی، تربیتی اور انتظامی خدمات کی بھی تحسین فرمائی۔
اساتذۂ جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن حفظہم اللہ کی اس مختصر مگر بابرکت آمد نے جامعہ کے اساتذہ و طالبات کے لیے علمی و تربیتی اعتبار سے ایک یادگار موقع فراہم کیا۔ ان اکابر اہلِ علم کی گفتگو سے طالبات کو استفادہ کا موقع ملا اور اساتذہ کے لیے بھی ان کے تجربات، نصائح اور قیمتی افکار سے فیض یاب ہونے کی راہ ہموار ہوئی۔
مجلس کے اختتام پر معزز مہمانانِ گرامی گلیشئر ہوٹل، زیرو مائل، ارریہ میں منعقد ہونے والے ملتقی ابنائے جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔
اللہ تعالیٰ ان مہمانانِ گرامی کی تشریف آوری کو جامعہ حسنہ للبنات، اس کے اساتذہ و طالبات اور تمام متعلقینِ ادارہ کے لیے خیر و برکت، علم و عمل اور مزید ترقی و کامیابی کا ذریعہ بنائے، اور جامعہ عالیہ عربیہ مئو ناتھ بھنجن کے ان قابلِ احترام اساتذہ کی علمی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبول بخشے۔ آمین یا رب العالمین۔