Jumma Special Bayan on Zikr-e-Rasool ﷺ Ka Haqeeqi Maqsad
Mufti Azeem Moeen
0:00 / 0:00
Jumma Special Bayan on Zikr-e-Rasool ﷺ Ka Haqeeqi Maqsad
126 просмотров · 5 дней назад
Mufti Azeem Moeen
10,5 тыс. подписчиков
126 просмотров · 5 дней назад
🌙 ربیع الاول اور سیرتِ نبوی ﷺ
ماہِ ربیع الاول میں جگہ جگہ سیرتِ طیبہ ﷺ کے جلسے، محافل اور جلوسوں کا انعقاد اور ان میں نبی کریم ﷺ کا ذکرِ خیر یقیناً ایک مبارک اور باعثِ اجر عمل ہے۔ ❤️
لیکن اگر یہ سب کچھ محض ایک رسم اور روایت کے طور پر ادا کر لیا جائے، اور اس کے نتیجے میں ہماری زندگیوں میں کوئی تبدیلی، کوئی اصلاح اور اتباعِ رسول ﷺ کا جذبہ پیدا نہ ہو تو یہ یقیناً بڑی افسوس کی بات ہے۔
🌿 ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ سیرتِ نبوی ﷺ ہماری زندگی میں صرف سننے کا موضوع نہ ہو، بلکہ زندگی کے ہر ہر جزو میں سمایا ہوا ایسا جوہر بن جائے جس کے ذریعے ہم اللہ تعالیٰ اور اس کے محبوب رسول ﷺ کے قریب سے قریب تر ہوتے چلے جائیں۔
💚 حقیقت یہ ہے کہ محبتِ رسول ﷺ اور محبتِ الٰہی کا دعویٰ صرف الفاظ سے نہیں، بلکہ اتباعِ رسول ﷺ سے ثابت ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں:
﴿قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ﴾
“اے نبی! کہہ دیجیے: اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو، اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا۔”
(آلِ عمران: 31)
✨ آئیے! سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کو صرف بیان اور سماعت تک محدود نہ رکھیں، بلکہ اسے اپنی زندگی کا راستہ بنائیں۔