Перейти к содержимому

قرض کتنا بھی ہو سونے سے پہلے یہ پڑھ لیں ⚠️ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ❤️

Abdullah: Sukoon-e-Qalb

0:00 / 0:00

قرض کتنا بھی ہو سونے سے پہلے یہ پڑھ لیں ⚠️ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ❤️

76 просмотров · 8 дн. назад
Abdullah: Sukoon-e-Qalb
600 подписчиков
76 просмотров · 8 дн. назад
قرض کے بوجھ اور رزق کی تنگی سے نجات کے لیے نبی کریم ﷺ کا سکھایا ہوا سونے سے پہلے کا خاص اور مسنون عمل۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حکم دیا کہ جب کوئی شخص سونے کا ارادہ کرے تو بستر پر دائیں کروٹ لیٹے اور یہ دعا پڑھے (صحیح مسلم: 2713)۔ عربی دعا: اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، رَبَّنَا وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ، فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى، وَمُنْزِلَ التَّوْرَاةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْفُرْقَانِ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْءٍ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ، اللَّهُمَّ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ، وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ، اقْضِ عَنَّا الدَّيْنَ وَأَغْنِنَا مِنَ الْفَقْرِ۔ اردو ترجمہ: "اے اللہ! اے آسمانوں کے رب، اور زمین کے رب، اور عرشِ عظیم کے رب! اے ہمارے رب اور ہر چیز کے رب! دانے اور گٹھلیوں کو چیرنے والے! تورات، انجیل اور قرآن کو نازل فرمانے والے! میں ہر اس چیز کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس کی پیشانی تیرے قبضے میں ہے۔ اے اللہ! تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کچھ نہیں، اور تو ہی آخر ہے تیرے بعد کچھ نہیں، تو ہی ظاہر ہے تجھ سے اوپر کچھ نہیں، اور تو ہی باطن ہے تجھ سے پوشیدہ کچھ نہیں۔ ہمارے قرض ادا فرما دے اور ہمیں فقر و محتاجی سے نکال کر غنا عطا فرما۔" اس مسنون دعا کو اپنے روزمرہ معمول کا حصہ بنائیں اور ثواب کی نیت سے اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔ جزاکم اللہ خیراً۔ #Dua #Hadith #SoneKiDua #QarzSeNijat #Sunnah #IslamicReminder #AbdullahSukoonEQalb