Bari Gyarhvi Sharif — Qari Rab Nawaz Rizvi
Rushd ul Iman
0:00 / 0:00
Bari Gyarhvi Sharif — Qari Rab Nawaz Rizvi
126 просмотров · 10 дн. назад
Rushd ul Iman
86 подписчиков
126 просмотров · 10 дн. назад
گیارہویں شریف اور اولیائے کرام کے اعراس منانے کا مقصد اللہ والوں کی محبت کو دلوں میں اجاگر کرنا اور ان کی دینی و اصلاحی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔
ان بابرکت مواقع پر علماءِ کرام اولیائے کرام کی سیرت، کردار اور ان کی قرآن و حدیث کے مطابق تعلیمات بیان فرماتے ہیں۔ جب لوگوں کے دلوں میں اللہ والوں کی محبت پیدا ہوتی ہے تو اس محبت کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ انسان ان کی نیک تعلیمات پر عمل کرے، جس سے معاشرے میں محبت، امن اور سکون فروغ پاتا ہے اور برائیوں سے بچنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
گیارہویں شریف کے موقع پر غریب اور مستحق لوگوں میں کھانا، دودھ، مٹھائی اور دیگر اشیاء تقسیم کی جاتی ہیں، جس سے ضرورت مند بھی خوش ہوتے ہیں اور باہمی محبت و اخوت کو فروغ ملتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے نیک بندوں کی محبت عطا فرمائے، ان کی نیک تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمارے معاشرے میں امن، محبت اور خیر کو عام فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔