Zameen ki Sehat or fasal ki paidawar
NMK Farms
0:00 / 0:00
Zameen ki Sehat or fasal ki paidawar
44 просмотра · 2 месяца назад
NMK Farms
4 подписчика
44 просмотра · 2 месяца назад
زمین کی صحت کا راز | زیادہ فصل کیسے لیں؟| NMK Farms
السلام علیکم کسان بھائیو!
آج کے اس لیکچر میں ہم بات کریں گے سب سے اہم موضوع پر: زمین کی صحت۔
آپ جتنی بھی اچھی کھاد ڈال لیں، بیج بہترین ہو، اور زمین کی تیاری بھی پرفیکٹ ہو، اگر آپ کی زمین صحت مند نہیں ہے تو بہتر پیداوار ممکن نہیں۔
اس ویڈیو میں آپ سیکھیں گے:
1۔ زمین کی صحت کا مطلب کیا ہے؟
زمین کی صحت سے مراد ہے اس کا پی ایچ pH۔ ہماری زمین کا پی ایچ 7.5 سے 8 سے کم ہونا چاہیے۔ ہماری زمینوں میں کیلشیم کاربونیٹ( Calcium Carbonate) زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے فاسفورس اس کے ساتھ مل کر کیلشیم فاسفیٹ Calcium Phosphate بنا لیتا ہے اور بند ہو جاتی ہے۔ نتیجہ؟ آپ کی مہنگی کھاد ضائع ہو جاتی ہے اور پیداوار نہیں ملتی۔
2۔ آرگینک میٹر = زمین کی جان
صحت مند زمین کی سب سے بڑی نشانی آرگینک کاربن / آرگینک میٹر Organic Matter ہے۔ مائیکروبز کا پورا نظام اسی پر چلتا ہے۔ اگر زمین میں آرگینک میٹر کی مقدار ٹھیک ہو، تو زمین صحت مند ہوتی ہے۔
3۔ 17 غذائی اجزاء کی دستیابی
فصل کے لیے ضروری 17 غذائی اجزاء تب ہی پودے کو ملتے ہیں جب زمین کی صحت ٹھیک ہو۔ اگر زمین ٹھیک نہیں، تو کھاد دینے کے باوجود فصل کو غذا نہیں ملے گی۔
4۔ پاکستان بمقابلہ دنیا: پیداوار کا فرق
پاکستان میں گندم کی اوسط پیداوار تقریباً 30 من فی ایکڑ ہے۔ جبکہ انڈیا میں 50 من فی ایکڑ اور ترقی یافتہ ملکوں میں 80+ من فی ایکڑ ہے۔ اس کا سب سے بڑا سبب زمین کی خراب صحت ہے۔
خلاصہ:
زیادہ سے زیادہ فصل لینے کے لیے سب سے پہلے سوئل ٹیسٹنگ( Soil Testing) کروائیں۔ رپورٹ کے مطابق زمین کو ٹھیک کریں اور اسے سٹینڈرڈ پوزیشن پر لائیں۔ ورنہ آپ کی تمام محنت اور پیسہ ضائع ہو جائے گا۔
اگلا لیکچر زمین کو بہتر بنانے کے طریقوں پر ہو گا۔ چینل کو سبسکرائب کر لیں۔
NMK Farms
#kisan #agriculture #fertilizer #organicfarming #vegetables #NMKFarms