Перейти к содержимому

Nate Rasul SW By Maulana Abdul Mannan Danish Hafizahullah || نعت رسول ﷺ || شوق حضوری

Ummah Global Media

0:00 / 0:00

Nate Rasul SW By Maulana Abdul Mannan Danish Hafizahullah || نعت رسول ﷺ || شوق حضوری

6 823 просмотра · 7 л. назад
Ummah Global Media
120 тыс. подписчиков
6 823 просмотра · 7 л. назад
شوق حضوری از قلم ۔ مولانا عبد المنان بارک اللہ فی حیاتہ استاذ ۔ جامعہ اسلامیہ پٹیہ ،چاٹگام،بنگلہ دیش لمحہ لمحہ فکر میری اور سدا یہ جستجو|| ہو لقائے جان جاناں اور اس سے گفتگو میں مریض عشق ہوں، ہردم مرا یہ کام بس || جستجوئے یار میں پھرتا رہاہوں کوبکو ہر کسی سے پوچھتا رہتا فقط میں ایک بات || کوئے لیلی ہے کہاں؟اس کا پتہ اکبار دو طفلگاں مجنوں سمجھ کر دوڑتے جو جوق جوق || دل میں آتا اب تو میں ہوں قافلہ کا پیشرو سامنے ان کے یہ کہتا ہوں بنے ان کا خطیب || ساتھ میرے تم بھی آؤ اور مدینہ کو چلو روضۂ اقدس میں ہیں آرام فرما دلربا || قصۂ درد و الم جاکے کہیں گے روبرو گشت گلیوں میں لگائیں گے کبھی مستانہ وار || پھر غباروں سے کریں گے سرمہ آلود آنکھ کو دہر سے بالکل مٹانا دین کو اسلام کو || غیر مسلم کی ہے یہ منصوبہ بندی چارسو آپ سے ہم کیا شکایت غیر مسلم کی کریں؟ || قوم مسلم خود ہوئی جو باہمی اب جنگجو کشتگان عشق ہو کر حاضر دربار ہیں || رحمت عالم! ذرا رحم وکرم سے دیکھ لو ہے کہاں دانشؔ تجھے شکوہ،شکایت کی زباں || تو ابھی خاموش ہوجا جو تو ہے شرمندہ رو رشتۂ حب رسالت کو سدا مضبوط رکھ || قلب میں پھر رکھ شفاعت کی تمنا،آرزو #urdu_nat #nate_rasul_urdu #mawlana_abdul_mannan_danish #Ummah_Global_Media