Nazim-e-shehar Jamaat-e-Islami hind Hyderabad : جماعت اتحاد ملت کو اولین ترجیح دیتی ہے |Eid Milap'26
JIH Hyderabad
0:00 / 0:00
Nazim-e-shehar Jamaat-e-Islami hind Hyderabad : جماعت اتحاد ملت کو اولین ترجیح دیتی ہے |Eid Milap'26
126 просмотров · 5 мес. назад
JIH Hyderabad
12,7 тыс. подписчиков
126 просмотров · 5 мес. назад
عید الفطر کا پیغام : مسلمان اخوت اسلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں متحد ہو جائیں
جماعت اسلامی ہند حیدر آباد کی عید ملاپ تقریب سے معززین شہر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 مارچ (پریس نوٹ ) مسلمانوں کے لئے عید الفطر کا پیغام یہی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی کبریائی کے اعلان کے ساتھ اپنے درمیان اخوت اسلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپس میں متحد ہو جائیں۔ ملک کے موجودہ حالات اور عالمی صورت حال کا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنی تعمیر وترقی کے لئے اتحاد کی بنیادوں کو مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار کل شام جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد کی جانب سے سرسید کانفرنس ہال مدینہ ایجو کیشن سنٹر میں منعقدہ عید ملاپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمائدین شہر نے کیا۔ اس تقریب میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز جناب سلطان محی الدین ،سٹی سکریٹری کی تذکیر بالقرآن سے ہوا۔ ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد ، سکریٹری رابطہ عامہ جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآباد نے خیر مقدمی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی یہ روایت رہی کہ عید کے موقع پر ایسی تقریبات رکھ کر امت کے درمیان باہمی رابطہ کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ جناب اعظم علی بیگ سٹی سکریٹری نے جماعت اسلامی ہند حیدر آباد کی سرگرمیوں کو مختصر انداز میں پیش کیا۔
ڈاکٹر محمد افتخار الدین سکریٹری مسیکو نے کہا کہ نوجوان نسل دین سے دور ہوتی جارہی ہے۔ اس طرف توجہ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ مولانا تقی رضا عابدی، صدر تنظیم جعفریہ نے اس نوعیت کی تقریبوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ملی اتحاد پر زور دیا۔ جناب اقبال احمد انجینئر نے بتایا کہ مسلمان انتہائی نازک دور سے گزر رہے ہیں۔ مسلمان اب احتجاج کرنے سے بھی گھبرا رہے ہیں۔ پروفیسر خواجہ ناصر الدین نے کہا کہ مسلمانوں کا دشمن بڑا چالاک ہے۔ اس سے مقابلہ کے لئے دانشمندی اور بصیرت کی ضرورت ہے۔ جناب سرفراز احمد صدیقی سابق کونسلر و جنرل سکریٹری جامع مسجد گدا بیگ نے کہا کہ مسلمان مسجدوں کو اپنا مرکز بنا ئیں اور مشتر کہ مسائل میں اتحاد کا ثبوت دیں۔ انہوں نے ایس آئی آر پر بھی توجہ دلائی۔ سینئیر صحافی جناب خالد ملا نے کہا کہ میڈیا بہت ساری غلط باتیں مسلمانوں کے متعلق پھیلاتا ہے۔ اس کا جواب معروضی اور منطقی انداز میں دینے کی ضرورت ہے۔ جناب وجاہت علی خان سابق کونسلر نے سیاسی اتحاد کو وقت کا تقاضا قرار دیا۔ جناب عمر احمد شفیق، جنرل سکریٹری کل ہند مجلس تعمیر ملت نے کہا کہ عوام متحد ہے خواص کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محمد غوث، اسوی ایٹ پروفیسر سیاسیات نے لڑکیوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت پر زور دیا۔ تقریب سے پروفیسر انور خان، جناب سید ظہور الدین، چیر من سکندر آباد بنگ، جناب سید تقی موسوی، جنرل سکریٹری تنظیم جعفری، جناب شہباز علی خان ، مہدویہ مومنٹ ۔ جناب خلیل الرحمن، چیر مین نیو ماڈل اسکولس، جناب میر سجاد علی، صدر مسجد ذوالجلال کمیٹی و دیگر نے خطاب کیا۔ جناب محمد دستگیر ، سابق کونسلر پہاڑی شریف، جناب ظفر اللہ نیم چیر مین ہائی اسکولس فیڈ ریشن، جناب محمد وقار احمد ، پیراگان اسکول و دیگر نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر محمد مبشر احمد ناظم شہر نے اپنے صدارتی کلمات میں بتایا کی جماعت اتحاد ملت کو اولین ترجیح دیتی ہے اور ہمیشہ مشترکہ مسائل کے حل میں جماعت اپنا رول ادا کرتی رہی۔ انہوں نے عمائدین شہر سے جماعت سے تعاون کی اپیل کی تاکہ ملت کی ٹھوس خدمات مختلف شعبوں میں انجام دی جاسکیں۔