✨ NEW TAZMEEN | PESH E HAQ MUZDA SHAFA’AT KA | 1501 Rabiul Awwal | Muhammad Rafique Raza Qadri
RAFIQUE RAZA QADRI
0:00 / 0:00
✨ NEW TAZMEEN | PESH E HAQ MUZDA SHAFA’AT KA | 1501 Rabiul Awwal | Muhammad Rafique Raza Qadri
19 968 просмотров · 1 месяц назад
RAFIQUE RAZA QADRI
210 тыс. подписчиков
19 968 просмотров · 1 месяц назад
#NaatSharif #IslamicNaat #Naat #RafiqueRazaQadri #AalaHazrat #YaRasoolAllah #Madina #Makka #NaatEMustafa #IshqEMustafa #AhleSunnat #Sunni #BeautifulNaat
تضمین ( پیشِ حق مژدہ شفاعت کا سناتے جائینگے)
مغفرت کا جام رندوں کو پلاتے جائیں گے
عاصیوں کو مصطفیٰ پل میں چھڑاتے جائیں گے
مجرموں کو نارِ دوزخ سے بچاتے جائیں گے
پیشِ حق مژدۂ شفاعت کا سنائے جائیں گے
آپ روتے جائیں گے، ہم کو ہنساتے جائیں گے
پھیرتے ہیں منہ بھلا کب اپنے دیوانوں سے وہ
کرتے ہیں پیار اتنا اپنے ناز کے پالوں سے وہ
رب کو راضی کر رہے ہیں اشک کے جھالوں سے وہ
دل نکل جانے کی جا ہے آہ کن آنکھوں سے وہ
ہم سے پیاسوں کے لیے دریا بہاتے جائیں گے
فاصلے امید کے کٹتے ہیں، وہ دن آج ہے
ظلمتوں کے بادل اب چھٹتے ہیں، وہ دن آج ہے
والضُّحیٰ کے راز بھی کھلتے ہیں، وہ دن آج ہے
ہاں چلو حسرت زدو، سنتے ہیں وہ دن آج ہے
تھی خبر جس کی کہ وہ جلوہ دکھاتے جائیں گے
بخشوانے نار سے محبوبِ یزداں آئے ہیں
شافعِ روزِ جزا، نبیوں کے سلطاں آئے ہیں
خاتمِ پیغمبراں، فخرِ رسولاں آئے ہیں
آنکھ کھولو غم زدوں، دیکھو وہ گریاں آئے ہیں
آبِ کوثر سے لگی دل کی بجھاتے جائیں گے
جلتی جانوں کو بجھانے ابرِ باراں آئے ہیں
پلۂ نیکی بڑھانے سوئے میزاں آئے ہیں
باندھ کر سہرا فَتَرضیٰ کا وہ جویاں آئے ہیں
آنکھ کھولو غم زدوں، دیکھو وہ گریاں آئے ہیں
آبِ کوثر سے لگی دل کی بجھاتے جائیں گے
زخمِ عصیاں سے جو ہوں روزِ جزا دل کے جریح
چارہ گر ہوگا وہاں سرکار کا حُسنِ ملیح
مُژدۂ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ سن کے فوراً بِالسَّرِیح
کُشتگانِ گرمئ محشر کو وہ جانِ مسیح
آج دامن کی ہوا دے کر جِلاتے جائیں گے
ناز ہوگا ناز کو ہم عاصیوں کے ناز پر
دوڑتا گزرے گا کوئی، اور کوئی پرواز پر
پر رضا صدقے ترے اس عشقیہ انداز پر
پائے کوباں پل سے گزریں گے تری آواز پر
ربِّ سلِّم کی صدا پر وجد لاتے جائیں گے
رَبِّ هَبْ لِي أُمَّتِي فرمانے ہی کی دیر ہے
پیشِ رب ان کو جبیں لے جانے ہی کی دیر ہے
اِرْفَعْ رَأْسَکْ رب کے بس فرمانے ہی کی دیر ہے
خاک اُفتادو، بس ان کے آنے ہی کی دیر ہے
خود وہ گر کر سجدے میں تم کو اٹھاتے جائیں گے
ہے وہی بخشانے والے، بھول جائے گا دماغ
جائیں گے آدم تا عیسیٰ لے کے اپنے دل کے داغ
دیں گے بخشش کا سبھی کو حضرتِ عیسیٰ سراغ
آفتاب اُن کا ہی چمکے گا جب اوروں کے چراغ
سرسرِ جوشِ بلا سے جھلملاتے جائیں گے
ڈھونڈتی ہیں نظرِ طالب دامنِ مطلوب کو
بھر دیا عصیاں نے ہائے دفترِ مکتوب کو
مژدہ دیتے ہیں رضا، لاچارو و مکروب کو
وسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو
جرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے
رفعتیں وہ دی خدا نے مسکنِ محبوب کو
عرش سے بالا کیا ہے مدفنِ محبوب کو
نور کا مرکز بنایا ہے تنِ محبوب کو
وسعتیں دی ہیں خدا نے دامنِ محبوب کو
جرم کھلتے جائیں گے اور وہ چھپاتے جائیں گے
آگئے بن کر سہارا بے سہاروں کی طرف
غم زُدہ غم خوار آئے غم کے ماروں کی طرف
آ گئے تسکینِ جاں ہم بے قراروں کی طرف
لو وہ آئے مسکراتے ہیں ہم اسیروں کی طرف
خرمنِ عصیاں پہ اب بجلی گراتے جائیں گے
جل رہی تپتی ہوئی ہم خستہ جانوں کی طرف
بخشوانے آئے جانِ جاں شریروں کی طرف
شافعِ عصیاں وہ آئے ہم کمینوں کی طرف
لو وہ آئے مسکراتے ہیں ہم اسیروں کی طرف
خرمنِ عصیاں پہ اب بجلی گراتے جائیں گے
کر رہے ہیں ہم یہاں پندرہ سو اِک سالہ کی دھوم
سب دھرے رہ جائیں گے شیطاں کے چیلوں کے علوم
پڑھ کے بآواز دکھلا دو انہیں دن میں نجوم
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولا کی دھوم
مثلِ فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
داخلِ جنت جو ہوگا اہلِ سنت کا ہجوم
نعرۂ صد مرحبا ہوگا زباں پر بالعموم
جائیں گے دوزخ جو کرتے ہیں اسے بدعت رقوم
حشر تک ڈالیں گے ہم پیدائشِ مولا کی دھوم
مثلِ فارس نجد کے قلعے گراتے جائیں گے
عیدِ میلادالنبی ﷺ کا جشن ہے، یہ مرحبا
قادریّ کرتے رہو دن رات ذکرِ مصطفیٰ
سینۂ نجدی پھٹے، مل کر کہو یہ برملا
خاک ہو جائے عدو جل کر، مگر ہم تو رضا
دم میں جب تک دم ہے، ذکر ان کا سناتے جائیں گے
تضمین از قلم
محمد رفیق رضا قادریؔ
👍 Like | 🔄 Share | 🔔 Subscribe
Like karein • Share karein • Subscribe karein • Bell Icon zaroor dabayein.
For latest updates follow us on :
Join WhatsApp Group For Audio Kalaams - +91 8268 353 786
Subscribe
YOUTUBE CHANNEL
/ @rafiquerazaqadri
Follow
FACEBOOK
/ rafiquerazaqadri
Follow
INSTAGRAM
/ rafiquequadri
Join
WHATSAPP CHANNEL https://whatsapp.com/channel/0029VaAe...