Перейти к содержимому

لقب اعلیٰ حضرت اور بریلوی نسبت سے تکلیف جنہیں ہے وجہ کیا ہے ؟ سنیں اور دوسروں تک پہنچاٸیں

sami ul haq

0:00 / 0:00

لقب اعلیٰ حضرت اور بریلوی نسبت سے تکلیف جنہیں ہے وجہ کیا ہے ؟ سنیں اور دوسروں تک پہنچاٸیں

37 просмотров · 5 дн. назад
sami ul haq
9 подписчиков
37 просмотров · 5 дн. назад
محترم قارئین کرام : جب سنیت کا لبادہ اوڑھنے والوں نے گستاخی کرنا شروع کی ، جب ٹوپی والوں نے گستاخی کرنا شروع کی ، جب نماز پڑھنے والوں نے گستاخی شروع کی ، جب روزہ رکھنے والوں نے گستاخی شروع کی ، جب پیروں نے گستاخی شروع کی ، جب خطیبوں نے گستاخی شروع کی ، جب مریدوں نے گستاخی شروع کی ، جب نقیبوں نے گستاخی شروع کی ، جب قادری ، چشتی ، نقشبندی اور سہروردی کہلانے والوں نے گستاخی کرنا شروع کی ، تو پہچان کیسے کی جائے ؟ ۔ داڑھی سنیوں کی بھی ہے ، داڑھی اُن کی بھی ہے ، ٹوپی سنی بھی لگاتا ہے ، ٹوپی وہ بھی لگاتے ہیں ، نماز وہ بھی پڑھتے ہیں ۔ بظاہر ہم سے زیادہ پڑھتے ہیں ۔ اب شناخت کیسے کی جائے کہ وفادارِ رسول کون ہیں ؟ وہ بھی اہلسنت کہتے ہیں ، ہم بھی اہلسنت کہتے ہیں ، وہ بھی سُنی کہتے ہیں ، ہم بھی اپنے آپ کو سُنی کہتے ہیں ، تو بزرگوں نے کہا کہ اس کی شناخت ایسے کی جائے گی کہ نعرہ لگایا جائے گا ، مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا نعرہ لگایا جائے گا ، مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ (زندہ باد) مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ (زندہ باد) ۔ مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا نعرہ لگایا جائے گا تو شناخت ہو جائے گی کہ یہ وفادارِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم ہیں ، یہ غدار رسول نہیں ہیں ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی بارگاہ کے غدار نہیں ہیں ۔ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کی بارگاہ کے وفادار ہیں ۔ اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ! جب ہمارا خاتمہ ہو ، جب ہم دنیا سے جائیں تو ہم مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ پر جائیں ۔ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے مسلک کا دامن چُھوٹا تو جنت کا راستہ چُھوٹا ۔ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو عقلِ سلیم عطا فرمائے جو مسلکِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ کا نعرہ لگانے سے منع کرتے ہیں آمین ۔ عرف ناس شاہد ہے کہ اعلی حضرت کا لفظ اس زمانے میں” اہل سنت و جماعت” سے کنایہ ہوتا ہے ، جیسے حاتم کا لفظ سخاوت سے ،موسی کا لفظ حق، اور فرعون کا لفظ مبطل سے کنایہ ہوتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ لفظ اہل سنت و جماعت کی شناخت اور پہچان بن چکا ہے ۔ کسی بھی مقام پر کوئی شخص اگر لفظ "اعلی حضرت بول دیتا ہے تو سننے والے بلاتامل یقین کر لیتے ہیں اور ہر شخص سمجھ جاتا ہے یہ اہل سنت و جماعت سے ہے ۔ اجل علمائے مکہ معظمہ حضرت مولانا سید محمد مغربی رحمۃ اللہ علیہ شیخ الحدیث حرم مکہ فرماتے ہیں : جب ہندوستان سے کوئی آتا ہے تو ہم اس سے مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب کے بارے میں پوچھتے ہیں اگر وہ ان کی تعریف کرتا ہے تو ہم جان لیتے ہیں کہ اہل سنت سے ہے اور اگر ان کی برائی کرتا ہے تو ہم جان لیتے ہیں کہ بدمذہب ہے ۔ یہی ہماری کسوٹی ہے پہچاننے کا ۔ حضرت عپر مسلک اعلیٰ حضرت کی جلوہ گری ہے۔ خدا جانے حاسدین رضابے خبری و لاعلمی کی کن وادیوں میں بھٹک رہے ہیں۔ انہیں کچھ پتہ نہیں یا تجاہل عارفانہ ہے۔ ذرا ایک نظر بمبئی سے شائع ہونے والا ماہنامہ المیزان کا امام احمد رضا نمبر اور جامعہ اشرفیہ مبارکپور کا حافظ ملت نمبر، مجاہد ملت نمبر، صدر الشریعہ نمبر ہی ایک نظر ملاحظہ کرلیتے۔ بالخصوص ماہنامہ اشرفیہ مبارکپور کا طویل و ضخیم شاہکار سیدین نمبر میں اور اس میں شہنشاہ برکات و خانوادہ عالیہ برکاتیہ کے مسلمہ اکابر حضور سیدنا تاج العلمأ اولاد رسول مولانا شاہ محمد میاں برکاتی، حضور سیدنا سید العلمأ سید شاہ آل مصطفے میاں حضور سیدنا شاہ اسماعیل حسن برکاتی، سیدنا حضرت احسن العلمأ الشاہ حافظ مصطفے حیدر حسن، میاں حضرت علامہ حسنین میاں نظمی برکاتی، حضرت علامہ ڈاکٹر امین میاں برکاتی (قدست اسرارہم و دامت برکاتہما) کے مسلک اعلیٰ حضرت سے متعلق ارشادات و فرمودات سرسری نظر سے ہی دیکھ لیتے۔ فقیر کے خیال میں تو ان باغیان مسلک اعلیٰ حضرت نے رضا اکیڈمی ممبئی سے شائع ہونے والی طویل وضخیم معارف شارح بخاری بھی دیکھنے کی زحمت گوارا نہ کی وہاں بھی مسلک اعلیٰ حضرت اور بریلوی کی جلوہ گری ہے۔ عالمی مبلغ اسلام علامہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی علیہ الرحمہ اور قائد جمعیت العلمأ پاکستان مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی مسلک اعلیٰ حضرت اپنے لئے اعزاز سمجھتے تھے۔ مولانا نورانی میاں نے دارالعلوم امجدیہ میں عرس امجدی میں خطاب کرتے ہوئے بتایا ''میرے والد گرامی مبلغ اسلام مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقی میرٹھی کی ایک نصیحت میرے پاس موجود ہے۔ فرمایا الحمدﷲ میں مسلک اہلسنت پر زندہ رہا۔ مسلک اہلسنت وہی ہے جو مسلک اعلیٰ حضرت ہے جو اعلیٰ حضرت کی کتابوں میں مرقوم ہے اور الحمدﷲ اسی پر میری عمر گزری اور الحمدﷲ آخری وقت اسی مسلک اعلیٰ حضرت پر حضور پرنور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قدم مبارک میں خاتمہ بالخیرہورہا ہے ۔ (ماہنامہ ترجمان اہلسنت کراچی ذی الحجہ ۱۳۹۷ھ و ماہنامہ سنی آواز ناگپور ستمبر اکتوبر ۱۹۹۵) کہاں تک لکھا جائے اور کون شمار کرسکتا ہے ، کتنے بڑے بڑے جلیل القدر اساطین امت نے مسلک اعلیٰ حضرت اور بریلوی کی مقدس نسبت کو اپنایا اور اختیار کیا اور تو اور بالخصوص پاکستان میں جو سرکاری ادارے اور سرکاری محکمے مساجد اور دینی مدارس کو رجسٹرڈ کرتے ہیں ، سرکاری ادارے جو فارم فراہم کرتے ہیں وہاں جمہور اہلسنت کو حنفی بریلوی ، بریلوی حنفی اہلسنت بریلوی لکھنا پڑتا ہے ۔ اسی طرح جب مساجد اور دینی مدارس کےلیے جب اراضی (زمین) خریدنی ہو تو تحصیل ہیڈ کوارٹر میں اہلسنت کو حنفی بریلوی ، اہلسنت بریلوی ، بریلوی حنفی لکھنا اور لکھوانا پڑتا ہے ۔ دوسرے فرقے اپنا عقیدہ و مسلک لکھتے ہیں