Amjhar Sharif, Visit to Historic Village of Bihar | Aurangabad | Haspura | Gaya | Sufi | Qadri
Lost Muslim Heritage Of Bihar и Umar's Studio
0:00 / 0:00
Amjhar Sharif, Visit to Historic Village of Bihar | Aurangabad | Haspura | Gaya | Sufi | Qadri
29 423 просмотра · 1 год назад
Lost Muslim Heritage Of Bihar и Umar's Studio
29 423 просмотра · 1 год назад
Amjhar Sharif, Visit to Historic Village of Bihar | Aurangabad | Haspura | Gaya | Sufi | Qadri
امجھر شریف
بہار کے اورنگ آباد ضلع میں امجھر شریف ایک ایسی تاریخی اور روحانی بستی ہے جس کا نام اہلِ دل کے حلقے میں عقیدت اور احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے۔ یہ خانقاہ، علمی روایت اور صوفیانہ فیضان کی وجہ سے پورے بہار ہی میں نہیں بلکہ پورے ملک کے مختلف حصوں میں جانی اور پہچانی جا تی ہے۔
تاریخی روایات کے مطابق اس خانقاہ کو بہار کی پہلی خالص قادریہ خانقاہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کی بنیاد نویں صدی ہجری میں حضرت سید محمد بغدادی امجھریؒ نے رکھی۔ روایات یہ بتاتی ہیں کہ آپ اپنے مرشد کے حکم سے براہِ راست بغداد سے اس خطے میں تشریف لائے اور یہاں روحانی مرکز قائم کیا۔ آپ کا سلسلہ نسب حضرت غوثِ اعظم شیخ عبد القادر جیلانی سے ملتا ہے، جس کی وجہ سے اس خانقاہ کو سلسلۂ قادریہ میں خصوصی مقام حاصل ہوا۔
اس خانقاہ نے صرف عبادت اور ذکر و اذکار تک اپنے دائرے کو محدود نہیں رکھا، بلکہ اس نے سماجی اصلاح، اخلاقی تربیت اور دینی تعلیم میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ صدیوں تک یہاں علما، صوفیا اور عوام کا آنا جانا رہا، اور یہ مقام روحانی تربیت کا ایک بڑا مرکز بنا رہا۔ یہاں سے اخوت، محبت، رواداری اور انسان دوستی کا پیغام عام ہوا، جو بہار کی گنگا جمنی تہذیب کے لیے نہایت اہم رہا ہے۔
خانقاہ میں ہر سال ربیع الاول میں عرس اور دیگر مذہبی اجتماعات کا انعقاد ہوتا ہے، جن میں دور دراز علاقوں سے زائرین اور عقیدت مند شریک ہوتے ہیں۔ ان تقریبات میں قرآن خوانی، نعت و منقبت، محافلِ ذکر اور بزرگانِ دین کی تعلیمات پر خطابات شامل ہوتے ہیں۔ اس موقع پر امجھر شریف ایک روحانی میلے کا منظر پیش کرتا ہے۔
اس خانقاہ میں بہت سے تبرکات موجود ہیں جسے سیدنا علیہ رحمہ 846 ہجری میں اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ ان میں حضرت علی کرم اللہ وجہ کا کمر بند بھی شامل ہے۔ اس پر ایک مشہور دعا درج ہے۔ روایت ہے کہ حضرت علی اسے باندھ کر جنگ کی طرف جایا کرتے تھے ۔
تبرکات میں سیدنا علیہ رحمہ کی 600 سال سے زیادہ پرانی ایک تلوار اور قرآن پاک کا ایک نادر نسخہ بھی موجود ہے ۔ ہاتھ سے لکھے ہوئے اس مکمل قرآن شریف میں 30 صفحات ہیں۔ اس طرح اس کے ہر صفحہ پر قرآن کا ایک پارہ درج ہے۔ عقیدت مندوں کو ان تبرکات کی زیارت سالانہ عرس کے موقع پر ہر سال کرائی جاتی ہے۔
آج کے جدید دور میں بھی امجھر شریف کی یہ خانقاہ اپنی تاریخی شناخت اور روحانی وقار کے ساتھ قائم ہے۔ نئی نسل کے لیے یہ مقام نہ صرف مذہبی وابستگی کا مرکز ہے بلکہ بہار کی صوفی روایت کا ایک روشن باب بھی ہے۔
• Unveiling Amjhar Sharif | Sufi Heritage in...
• Amjhar Sharif, Visit to Historic Village o...
बिहार के औरंगाबाद ज़िले में स्थित हज़रत सैयदना मोहम्मद जिलानी अमझरी क़ादरी की दरगाह अमझर शरीफ़ में...
#Sufi #Bihar
#dargahamjharsharif #Auragabad #Haspura #AmjharSharif #dargah