Перейти к содержимому

August 23, 2026

Salman A. Siddiqui

0:00 / 0:00

August 23, 2026

18 просмотров · 13 дней назад
Salman A. Siddiqui
232 подписчика
18 просмотров · 13 дней назад
مرکز یقین میی یومِ آزادی کی یادگار تقریب۔ کراچی کے اسپیشل نیڈز بچوں کی امیدوں کا مرکز، یقیناً "مرکزِ امید" ہی ہے کہ جہاں انہیں گھر جیسی اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ ۵۵ برس سے قائم یہ شاندار ادارہ فقیدالمثال خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ اس کے بانی مرحوم امداد صدیقی نے اپنی انتھک محنت سے ادارے کی کارکردگی میں ہر برس نمایاں اضافہ کیا اور آج ان کے لائق فرزند ذیشان صدیقی اپنے والد کے مشن کو ایک جہاد کی مانند لے کر مسلسل آگے کی جانب بڑھتے جا رہے ہیں۔ ذہنی اور جسمانی طور پر مشکلات کا شکار یہ ننھے فرشتے ہر روز بڑے شوق سے مرکزِ امید آتے ہیں جہاں نہ صرف ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے بلکہ انہیں زندگی میں خود انحصاری کے لیے ہنر بھی سکھاۓ جاتے ہیں اور مختلف نوعیت کی تھراپی کے ذریعے انکا علاج بھی کیا جاتا ہے۔ مرکزِ امید میں کیش کاونٹر کا کوئی تصور نہیں ہے، اور نہ صرف مندرجہ بالا سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں بلکہ ان بچوں کو روزانہ گھروں سے مرکز پر لانے اور واپس گھر چھوڑنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے عوض بھی کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ سلام ہے ان اساتذہ کو جو ان بچوں کی دل سے تربیت کرنے میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں اور انہیں خود انحصاری کے اس سفر میں ان کی بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ اسی طرح وہ والدین بھی صد لائقِ ستائش ہیں جو ان پچوں کو گھر میں چھپا کر نہیں رکھتے بلکہ روزانہ انہیں تیار کر کے بڑی امیدوں سے مرکزِ امید بھیجتے ہیں۔ برسہا برس سے مرکزِ امید میں یومِ آزادیِ پاکستان بہت شان و شوکت سے منایا جاتا ہے جس میں یہ معصوم بچے وطن سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار اپنے منفرد انداز میں کرتے ہیں، چاہے وہ ملی نغمے گا کر ہو یا، ان پر رقص کر کے ہو یا پھر تقاریر اور ٹیبلو کی صورت میں ہو۔ ان معصوم بچوں کے ساتھ آزادی کا جشن منانے کا اپنا ہی ایک لطف ہے اور کارپوریٹ سیکٹر اور غیر سرکاری تنظیموں کے درجنوں افراد ہر برس ۱۴ اگست کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ قریباً ۱۲ برس پہلے مجھے میرے بچوں نے مرکزِ امید کا رستہ دکھایا کہ جب وہ اپنے اسکول وزٹ پر پہلی دفعہ یہاں آۓ اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گۓ۔ ان پچھلے ۱۲ برس کے دوران شاید ایک یا دو دفعہ ہی ایسا ہوا کہ میں یوم آزادی کے اس بے مثال جشن میں مرکزِ امید پر حاضر نہ ہو سکا۔ اس برس کی تقریب بھی ہمیشہ کی طرح مثالی تھی جس کی تصاویری جھلکیاں میں آپ کی بصارت کی نذر کر رہا ہوں۔ خیر اندیش، سلمان احمد صدیقی ۔ ۔ Video captured by my son Abdullah . #SalmanCdkey #SalmanAhmedSiddiqui #DigitalMedia #SocialMedia #Facebook #YouTube #FacebookViral #Karachi #Lahore #Pakistan #Television #Film #Stage #Radio #World #Best #Top #PakistanZindabad #todaybestphoto #myclick #photolovers #Pakistan #August #August14 #Independence #PakistanFirst #celebrationtime #aazadi #MarkazeUmeed #MU