Перейти к содержимому

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیا واقعی یہ مقدس مقامات ولاگنگ کے لیے ہیں؟ اپنے ایمان سے خود یہ سوال کریں

HAJJ UMRAH INFO

0:00 / 0:00

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کیا واقعی یہ مقدس مقامات ولاگنگ کے لیے ہیں؟ اپنے ایمان سے خود یہ سوال کریں

1 288 просмотров · 1 день назад
HAJJ UMRAH INFO
29,3 тыс. подписчиков
1 288 просмотров · 1 день назад
یہ بات بالخصوص اُن تمام بہنوں سے کہنا چاہتا ہوں جو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جا رہی ہیں یا وہاں جا کر ولاگنگ کر رہی ہیں۔ خدا کے واسطے، ایک لمحے کے لیے اپنے ایمان پر ہاتھ رکھ کر، اپنے دل سے یہ سوال ضرور کریں کہ ہم ان مقدس مقامات پر جا کر جو کچھ کر رہے ہیں، کیا ہم قیامت کے دن اسے اللہ کے سامنے پیش کر سکیں گے؟ کیا ہم وہاں کی عبادت، ولاگنگ، ویڈیوز، پروموشنز، غیر ضروری چیزوں کی تشہیر اور ایسی باتیں جن کے بارے میں ہمیں مکمل علم نہیں، ان سب کا جواب اللہ تعالیٰ کے سامنے دے سکیں گے؟ جو کام ہم خود کرتے ہیں، اسے دیکھ کر بہت سے لوگ بھی وہی کام شروع کر دیتے ہیں۔ پھر ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر ہماری وجہ سے دوسرے لوگ کسی غلط یا غیر مناسب عمل کی طرف جائیں تو اس کی ذمہ داری کے بارے میں ہم اللہ کے سامنے کیا جواب دیں گے؟ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ دنیا کی عام جگہیں نہیں ہیں۔ وہاں جانے کا مقصد صرف اپنی مرضی کے مطابق ہر کام کرنا نہیں، بلکہ عبادت، خشوع، ادب اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو سامنے رکھنا ہے۔ آج کل مکہ اور عمرہ ولاگنگ کا جو رجحان بڑھ رہا ہے، اس پر ہم سب کو سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ خاص طور پر جو لوگ دوسروں کے لیے مثال بن رہے ہیں، انہیں اپنے ہر عمل اور ہر بات کے اثرات کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ میں یہ بات تنقید کے لیے نہیں، بلکہ خیرخواہی کے طور پر کہہ رہا ہوں۔ وہاں جانے سے پہلے اور وہاں جا کر کچھ کرنے سے پہلے بس ایک سوال ضرور کریں: کیا میں اپنے اس عمل کا جواب اللہ تعالیٰ کے سامنے دے سکوں گا ? ‎جزاکم اللہ خیراً ‎محمد احتشام