میرا تعارف / My Intorduction
Reason With Dr. Aqeel
0:00 / 0:00
میرا تعارف / My Intorduction
536 просмотров · 13 дней назад
Reason With Dr. Aqeel
474 подписчика
536 просмотров · 13 дней назад
السلام علیکم دوستو! یہ "Reason With Dr. Aqeel" کی پہلی وڈیو ہے — ایک تعارفی نشست، جس میں میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ میں کون ہوں، اس چینل کا مقصد کیا ہے، یہاں آپ کو کیا ملے گا، اور سب سے اہم بات یہ کہ سیکڑوں چینلز کی موجودگی میں ایک اور چینل کی ضرورت آخر کیوں پیش آئی۔
میرا نام محمد عقیل ہے۔ سوشل سائنسز میں پی ایچ ڈی ہے اور پیشے کے اعتبار سے استاد ہوں۔ گذشتہ 29 برس سے درس و تدریس اور تعلیمی ایڈمنسٹریشن سے وابستہ ہوں۔ 2010 سے مذہب، پرسنالٹی ڈیولپمنٹ اور سماجی موضوعات پر لکھ رہا ہوں؛ یہ تحریریں میرے بلاگ، فیس بک اور مختلف رسائل میں شائع ہوتی رہی ہیں، اور کئی مقامات پر باقاعدہ لیکچرز بھی دیتا رہا ہوں۔ میری شائع شدہ کتابوں میں "حج کا سفرنامہ"، "دین کے بنیادی تقاضے" اور "نزول مسیح کا تحقیقی مطالعہ" شامل ہیں۔
اس چینل کا مقصد کیا ہے؟ اس چینل کا بنیادی مقصد ایک عام پڑھے لکھے شخص کی وہ کنفیوژن دور کرنا ہے جو اسے الحاد، مذہب، سائنس اور فلسفے کے میدان میں پیش آتی ہے۔ ان موضوعات پر کام کرنے والے بہت سے لوگ موجود ہیں اور اچھا کام کر رہے ہیں۔ البتہ جو چیز میں مختلف انداز میں پیش کر سکتا ہوں، وہ یہ ہے کہ مشکل سے مشکل بات کو عام سطح پر آ کر، آسان الفاظ میں سمجھایا جائے —
کیونکہ یہی کام میں 29 برس سے اپنے پیشے، اپنے بلاگ، فیس بک اور براہِ راست دروس میں کرتا آیا ہوں۔ تیس پینتیس سال کے اس شعوری سفر میں جو کچھ سیکھا، جن راستوں پر چلا، جہاں ٹھوکر کھائی، جو زخم سہے، جو دھوکے کھائے اور جہاں سیدھی راہ کا نشان تلاش کیا — وہ سارا تجربہ، سارا علم اور ساری سمجھ ریکارڈ پر لا کر آپ تک منتقل کرنا چاہتا ہوں، اس امید کے ساتھ کہ شاید کسی کے کام آ جائے۔ ان تمام کوششوں کا اصل ہدف ایک ہی ہے: انسان کی شخصیت کی فکری و علمی تعمیر — ایسی تعمیر جو اسے اس دنیا میں بھی کامیاب کرے اور موت کے بعد کی زندگی میں بھی کام آئے۔
یہ چینل کن کے لیے ہے؟
میرے مخاطب وہ سب لوگ ہیں جو حق کی راہ کے مسافر ہیں — خواہ وہ روایتی ہوں یا لبرل، ملحد ہوں یا موحد، دنیا دار ہوں یا دین دار، جوان ہوں یا بوڑھے۔ شرط صرف یہ ہے کہ اندر حق کی پیاس ہو، دلیل سننے کی طلب ہو، تعصب سے بلند ہونے کا حوصلہ ہو، دلیل کی بنیاد پر اپنا مسلک ترک کرنے کی جرأت ہو، اور سب سے بڑھ کر اختلاف کرنے اور اختلاف برداشت کرنے کا ہنر آتا ہو۔
میں اپنی کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں، اس کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔ بس آخر میں یہی عرض کروں گا: شکوہ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
#ReasonWithDrAqeel #اردو #الحاد #مذہب #فلسفہ #سائنس #دین #تعمیرِشخصیت #اسلام #دعوت #فکر #دلیل #Urdu #Atheism #Religion #Philosophy #Science #IslamicThought #CriticalThinking #PersonalityDevelopment #UrduPodcast #DrAqeel