Перейти к содержимому

مدینہ تکہ رسٹورینٹ کے مالک ظفر شنواری کا حکومت سے نقصان کا معاؤضہ دینے کا مطالبہ

National 01 HD Digital News

0:00 / 0:00

مدینہ تکہ رسٹورینٹ کے مالک ظفر شنواری کا حکومت سے نقصان کا معاؤضہ دینے کا مطالبہ

1 310 просмотров · 7 дн. назад
National 01 HD Digital News
171 подписчик
1 310 просмотров · 7 дн. назад
پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے بعد متاثرین بھی سامنے آ گئے اور اپنا موقف پیش کیا۔` مدینہ تکہ رسٹورینٹ کے مالک اور آل پاکستان ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ اسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی آڑ میں غریبوں کے چولہے بجھا دیے گئے ہیں اور ہزاروں افراد کو بے روزگار کر دیا گیا ہے۔` مالک مدینہ تکہ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال لاکھوں روپے پراپرٹی ٹیکس جمع کرتے ہیں، 30 سال سے ہمارے نام پر رجسٹری اور انتقال موجود ہے۔` متاثرین نے ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری شدہ ایک پرانا نوٹیفکیشن بھی دکھایا جس کے مطابق اگر حکومت کو ان کی جائیداد کی ضرورت پڑی تو انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔` متاثر دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں نہ تو کوئی معاوضہ ملا اور نہ ہی متبادل جگہ دی گئی، جس سے ان کا کاروبار تباہ و برباد ہو گیا۔` متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے تو دوسری طرف ہمارا روزگار ختم کر دیا گیا، ہم کہاں جائیں؟ ان لوگوں کے پاس چوری ڈکیتی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔` `متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انہیں متبادل جگہ یا معاوضہ دیا جائے