Перейти к содержимому

Langerkhana / Rais Fatima / Audio Column

Rauf Klasra Column

0:00 / 0:00

Langerkhana / Rais Fatima / Audio Column

3 просмотра · 1 г. назад
Rauf Klasra Column
16 подписчиков
3 просмотра · 1 г. назад
کہتے ہیں خاکہ وہ تحریر ہے جس میں خاکہ نگار کسی انسان کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اس طرح اُجاگر کرے کہ وہ شخصیت اس انسان کی زندگی کا جس قدر مشاہدہ کیا ہو، غیر جانبداری سے اس سے متعلقہ حالات و واقعات کو قاری کے مطالعے میں لے آئے۔ ’’لنگرخانہ‘‘ ایسے ہی اوصاف، ایسے ہی احساسات کی آئینہ دار ہے۔ جاوید صدیقی بنیادی طور پر ایک مشاق کالم نویس و کہانی نویس ہیں۔ انھوں نے سیتہ جیت رے کی مشہور فلم ’’شطرنج کے کھلاڑی‘‘ کے مکالمے بھی لکھے ہیں، لنگرخانہ میں انھوں نے اپنی اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کیا ہے اور خاکوں میں موجود شخصیات اور ان سے متعلق یادوں کو تمام تر جزئیات کے ساتھ اس طرح بیان کیا ہے کہ مذکورہ شخصیت اپنے اطراف میں چلتی پھرتی نظر آتی ہیں، سانس لیتی محسوس ہوتی ہیں، اس کتاب میں کل آٹھ خاکے ہیں، جاوید صدیقی نے عام لوگوں کے خاکے بھی بڑے دل سے لکھے ہیں، خاص کر بیکس دہلوی اور اکبری بوا۔ لنگرخانہ میں کیفی اعظمی، ایف ایم حسین کے خاکے بھی قابل مطالعہ ہیں۔ آئیے! سب سے پہلے سیتہ جیت رے کے خاکے سے کچھ اقتباسات آپ کی نذر ہیں۔