خُودی کا سرِ نہاں لا الہٰ اِلا اللّٰہﷻ خُودی ہے تِیغ، فساں لا الہٰ اِلا اللّٰہﷻ
Ul Hassan Ammar
0:00 / 0:00
خُودی کا سرِ نہاں لا الہٰ اِلا اللّٰہﷻ خُودی ہے تِیغ، فساں لا الہٰ اِلا اللّٰہﷻ
149 021 просмотр · 6 лет назад
Ul Hassan Ammar
735 подписчиков
149 021 просмотр · 6 лет назад
خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ
خودی ہے تیغ، فساں لا الہٰ الا اللہ
یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
صنم کدہ ہے جہاں، لا الہٰ الا اللہ
کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا
فریبِ سود و زیاں، لا الہٰ الا اللہ
یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
بتانِ وہم و گماں، لا الہٰ الا اللہ
خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زُناری
نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہٰ الا اللہ
یہ نغمہ فصلِ گل و لالہ کا نہیں پابند
بہار ہو کہ خزاں، لا الہٰ الا اللہ
اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم اذاں، لا الہٰ الا اللہ
#Docter
#Allama
#Muhammad
#Iqbalؒ