ہم اللہ کو تو مانتے ہیں_مگر کیا اللہ کی بھی مانتے ہیں؟ Naz Fatima
Best of Me
0:00 / 0:00
ہم اللہ کو تو مانتے ہیں_مگر کیا اللہ کی بھی مانتے ہیں؟ Naz Fatima
93 просмотра · 12 дней назад
Best of Me
22 подписчика
93 просмотра · 12 дней назад
https://chat.whatsapp.com/Dl5nrA9cw2Y0IYIr...
Join our community group. (For Ladies only)
ہم اللہ کو تو مانتے ہیں… مگر کیا اللہ کی بھی مانتے ہیں؟
ہم کہتے ہیں: اللہ ایک ہے۔
ہم کہتے ہیں: قرآن حق ہے۔
ہم کہتے ہیں: محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
ہم کہتے ہیں: قیامت آئے گی، حساب ہوگا، جنت اور جہنم حق ہیں۔
مگر پھر ایک سوال ہمارے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے:
اگر ہم واقعی یہ سب مانتے ہیں… تو ہماری زندگی اس کی گواہی کیوں نہیں دیتی؟
اللہ کو مان لینا آسان ہے،
اللہ کی ماننا مشکل ہے۔
زبان سے ایمان کا اعلان آسان ہے،
مگر اپنی خواہش، انا، عادت، ماحول، فیشن، رسم اور دنیا کو اللہ کے حکم کے آگے جھکا دینا — یہ اصل ایمان کا امتحان ہے۔