ولی اللّٰہی فکر کی روشنی میں تقویٰ و تزکیہ، پنجگانہ وجدان اور عہد ساز قیادت کے کردار کا جائزہ
Rahimia Institute of Quranic Sciences
0:00 / 0:00
ولی اللّٰہی فکر کی روشنی میں تقویٰ و تزکیہ، پنجگانہ وجدان اور عہد ساز قیادت کے کردار کا جائزہ
2 407 просмотров · 16 ч назад
Rahimia Institute of Quranic Sciences
46,5 тыс. подписчиков
2 407 просмотров · 16 ч назад
ولی اللّٰہی فکر کی روشنی میں تقویٰ و تزکیہ، پنجگانہ وجدان اور عہد ساز قیادت کے کردار کا جائزہ
خطبۂ جمعۃ المبارک
خطاب : حضرت مولانا شاہ مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری
بتاریخ : 11؍ جمادی الاولیٰ 1448ھ / 23؍ اکتوبر 2026ء
بمقام : ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور، کراچی کیمپس
خطبے کی رہنما قرآنی آیت و حدیثِ نبویﷺ:
خطبے کی رہنما قرآنی آیت
یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ لْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ لِغَدٍ- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ- اِنَّ اللّٰهَ خَبِیْرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ (الحشر:59- 18)
ترجمہ : ” اے ایمان والو! ڈرتے رہو اللہ سے اور چاہیے کہ دیکھ لے ہر ایک جی کیا بھیجتا ہے کل کے واسطے، اور ڈرتے رہو اللہ سے بیشک اللہ کو خبر ہے جو تم کرتے ہو “ ۔
حدیثِ نبویﷺ:
”مَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةً فَلَهُ أَجْرُهَا وَأَجْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بَعْدِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْءٌ، وَمَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً سَيِّئَةً كَانَ عَلَيْهِ وِزْرُهَا وَوِزْرُ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ بَعْدِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ“. (مشکوٰۃ المصابیح: 210)
ترجمہ: ”جس شخص نے اسلام میں کوئی اچھا طریقہ شروع کیا تو اسے اس کا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا ثواب ملتا ہے، اور ان کے ثواب میں کوئی کمی نہیں کی جاتی، اور جس شخص نے اسلام میں کوئی برا طریقہ شروع کیا تو اس کو اس کا اور اس کے بعد اس پر عمل کرنے والوں کا گناہ ملتا ہے اور ان کے گناہ میں کوئی کمی نہیں کی جاتی“۔.
🔸 خطبۂ جمعہ: نکات
✔️ دین اسلام‘ انسانی افکار و وجدانیات اور خیالات و اعمال کے حوالے سے تخمین اور اندازوں سے خالی جامع،مکمل اور مربوط نظام
✔️ خطبے کی مرکزی آیت کی توضیح و تشریح: تقوی کا معنی و مفہوم اور مقاصد و اہداف
✔️ وجدان کی حقیقت اور اس کی اقسام ازامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ
✔️ پہلی قسم؛ وجدان متعلق بالنفس اور نفس کی وجدانیات کی خرابی کا حل
✔️ نفسِ امارہ‘ روحِ حیوانی میں وسوسہ شیطانی ڈالتا ہے
✔️ القاءِ رحمانی اور وسوسۂ شیطانی میں وجدانی فرق کا نام تقویٰ
✔️ دوسری قسم؛ وجدان متعلق بالجسم (قالب) کھانے، پینے اور پہننے میں حلال و حرام کی تمیز ضروری
✔️ جسم کے تقویٰ کی صورت
✔️ تیسری قسم؛ وجدان متعلق بالقلب (روح ملکوتی) کی وضاحت
✔️ روحِ ملکوتی کا مرکزو منبع قلب‘ نفس اور قالب کی وجدانیات کی اصلاح کرتا ہے
✔️ چوتھی قسم؛ وجدان متعلق بالعقل کی وضاحت
✔️ پانچویں قسم؛ وجدان متعلق بالسِّرّ: کائنات کو ایک تدبیر وحدانی میں دیکھنے کی اہلیت و صلاحیت
✔️ نفس کے دھواں کے خود نفس پر ، قالب، قلب پر اثرات آسکتے ہیں
✔️ حدیث کی روشنی میں مرکزی آیت کی تشریح؛ سنتِ صحیحہ اور سنتِ سَيِّئہ کو جاری کرنے والوں کو جزا و سزا ملے گی
✔️ علماء کی دو قسمیں: 1۔ علمائے حق، 2۔ علمائے سوء اور ان کی پہچان کا طریقہ
✔️ سچے اولیاء اللہ اور علمائے حق کی صحبتِ مستقیمہ و مستقلّہ کےاثرات و نتائج
✔️ مغل حکمرانوں کی تربیت سچے نقشبندی بزرگوں کے ذریعہ ہوئی
✔️ ولی اللّٰہی فکر کے علمائے ربانین کے سرّ اور روحِ ملکوتی کے ادراک سے دارالعلوم دیوبند کا قیام
✔️ حضرت شاہ سعید احمد رائے پوری نور اللہ مرقدہ کی اپنے مشائخ کی ساٹھ سالہ صحبت اور جمعیت طلبائے اسلام اور تنظیم فکر ولی اللّٰہی کے قیام کے مقاصد و اہداف اور وجہ تسمیہ
✔️ شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی فکر کی ضرورت و اہمیت اور حضرت رائے پوریؒ رابع کی ولی اللّٰہی فکر اور اکابر کے فکر کی اشاعت و ترویج میں وجدانی کردار
✔️ حضرت سندھیؒ نے مسلم دنیا کے زوال کے خاتمے کے لیے ولی اللّٰہی افکار کی روشنی میں منہج بیان کیا ہے
✔️ مولانا سندھیؒ ولی اللّٰہی فکر کے داعی اور جامع شخصیت نیزشاہ صاحبؒ کی فکر کے غلبہ کے لئے شرط ہے کہ سامراجی نظام کا خاتمہ ہو اور اسلامی نظام غالب ہو
✔️ حضرت سندھیؒ کا شمال مغربی ہند کا منصوبہ
✔️ تنظیم فکر ولی اللّٰہی پر غلط فتوی کی سنتِ سَيِّئہ کا جائزہ اور دعوتِ فکر و عمل
بروقت مطلع ہونے کے لئے رحیمیہ یوٹیوب چینل کو سبسکرائب اور فیس بک پیج کو فالو کریں، اور نوٹیفیکیشنز کے لئے بل (🔔) آئیکون کو دبادیں۔
منجانب: رحیمیہ میڈیا
#RahimiaInstitute
#ShahSaeedAhmadRaipuri
#FikrEWaliullahi
#ShahWaliullah
#IslamicThought
#شاہ_سعید_احمد_رائے_پوری
#فکر_ولی_اللّٰہی
#شاہ_ولی_اللہ_دہلوی
#ادارہ_رحیمیہ
#خانقاہ_رائے_پور
#تجدید_و_احیاء