Перейти к содержимому

فریاد تو ہے مگر دل خدا کی طرف نہیں | کیا ہماری فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے؟ | Pastor Akmal

Pastor Akmal Javed

0:00 / 0:00

فریاد تو ہے مگر دل خدا کی طرف نہیں | کیا ہماری فریاد خدا تک پہنچ رہی ہے؟ | Pastor Akmal

66 просмотров · 4 дня назад
Pastor Akmal Javed
62 подписчика
66 просмотров · 4 дня назад
ہم خدا سے فریاد کرتے ہیں، اپنی ضرورتیں اُس کے سامنے رکھتے ہیں، مدد مانگتے ہیں—لیکن ایک اہم سوال یہ ہے: کیا ہماری فریاد کے ساتھ ہمارا دل بھی خدا کی طرف ہے؟ ہوسیع 7:14 ہمیں ایک ایسی قوم دکھاتی ہے جو فریاد تو کرتی ہے، مگر اُس کا دل خدا کی طرف پوری طرح نہیں پھرتا۔ اس پیغام میں ہم دیکھیں گے کہ ہماری فریاد اور ہمارے دل کے درمیان کیا تعلق ہے۔ اس پیغام کے 4 اہم نکات: 1۔ فریاد تو کرتے ہیں مگر دل خدا کی طرف نہیں آتا۔ صرف خدا کو پکارنا کافی نہیں؛ خدا ہمارے دل کی سمت بھی دیکھتا ہے۔ 2۔ خدا سے زیادہ اپنی خواہشوں کے طالب ہیں۔ کیا ہم خدا کو چاہتے ہیں یا صرف خدا کے ہاتھ سے ملنے والی چیزوں کو؟ 3۔ خدا کے پاس ضروریات کے لیے آنا مگر خدا کے لیے نہیں۔ ہماری دعاؤں کا مرکز صرف ضرورت نہیں بلکہ خود خدا ہونا چاہیے۔ 4۔ خدا چاہتا ہے کہ ہماری فریاد کے ساتھ ہمارا دل بھی اُس کی طرف ہو۔ خدا صرف ہماری آواز نہیں بلکہ ہمارا دل بھی چاہتا ہے۔ 📖 مرکزی پیغام: خدا چاہتا ہے کہ ہماری فریاد صرف اُس کے کانوں تک نہ پہنچے بلکہ ہمارا دل بھی اُس کی طرف واپس آئے۔ اگر یہ پیغام آپ کے لیے برکت کا باعث بنے تو اسے دوسروں کے ساتھ Share کریں اور Pastor Akmal کے چینل کو Subscribe کریں۔ #فریاد #خدا #PastorAkmal #ہوسیع7 #مسیحی_وعظ #اردو_وعظ #biblemessage