Перейти к содержимому

Arafat to Muzdalifah Urdu / Hindi II عرفات سے مزدلفہ

Basharat Ho

0:00 / 0:00

Arafat to Muzdalifah Urdu / Hindi II عرفات سے مزدلفہ

1 033 просмотра · 5 л. назад
Basharat Ho
2,96 тыс. подписчиков
1 033 просмотра · 5 л. назад
عرفات سے مزدلفہ وقوف مزدلفہ حج کے واجبات میں سے ایک واجب ہے، اس کے چھوڑنے پر دم واجب ہوگا۔ وقوف مزدلفہ کا مطلب9 ذی الحجہ کے بعد آنے والی رات مزدلفہ میں گزارکر نماز فجر مزدلفہ میں ادا کرکے کچھ دیر قبلہ کی طرف رخ کرکے دعائیں کرنا۔ اگر کوئی شخص مزدلفہ میں صبح صادق کے قریب پہنچا اور نماز فجر مزدلفہ میں ادا کرلی تو وقوف مزدلفہ کا وجوب ادا ہوجائے ہوگا اور اس پر کوئی دم وغیرہ لازم نہیں ہوگا لیکن قصداً اتنی تاخیر سے مزدلفہ پہنچنا سنت کے خلاف ہے۔ خواتین، بیمار اور کمزور لوگ آدھی رات مزدلفہ میں گزارنے کے بعد منی اپنے خیمہ میں جاسکتے ہیں، ان پر کوئی دم واجب نہیں ہوگا۔ 9 ذی الحجہ کو غروب آفتاب کے بعد عرفات سے مزدلفہ پیدل جانے والے حجاج کرام اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ عرفات کی حدود سے نکلتے ہی مزدلفہ شروع نہیں ہوتا بلکہ 5،6 کلومیٹر کا راستہ طے کرنے کے بعد مزدلفہ کی حدود شروع ہوتی ہیں۔ مزدلفہ، عرفات اور منی کی حدود کی نشاندہی کے لئے الگ الگ رنگ کے بورڑ لگادئے گئے ہیںکہ کہاں پر حدود شروع اور کہاں پر حدود ختم ہیں، لہذا ان کی رعایت کرتے ہوئے قیام فرمائیں مگر متعدد سالوں سے دیکھا جارہا ہے کہ حجاج کرام کی قابل قدر تعداد مزدلفہ سے قبل ہی مزدلفہ سمجھ کر رات گزار دیتی ہے حتی کہ ہزاروں حجاج کرام راستوں میں ہی قیام کرتے ہیں، جس سے جہاں ان حجاج کرام کا وقوف مزدلفہ صحیح نہیں ہوتا، وہیں دیگر حجاج کرام کو راستہ نہ ملنے کی وجہ سے وہ بھی مزدلفہ کی حدود سے قبل ہی قیام کرلیتے ہیں۔ #Muzdalifah #Arafat #Haj #BasharatHo #BasharatSports