Pur Kaif Nazare - Mufti Waheed Ahmed - Ramzan Kalam 2024 - Nasheed Ul Islam Studio
Nasheed Ul Islam Studio
0:00 / 0:00
Pur Kaif Nazare - Mufti Waheed Ahmed - Ramzan Kalam 2024 - Nasheed Ul Islam Studio
3 382 просмотра · 2 г. назад
Nasheed Ul Islam Studio
12 тыс. подписчиков
3 382 просмотра · 2 г. назад
#nasheedulislamstudio #nasheed #hearttouching
Pur Kaif Nazare - Mufti Waheed Ahmed - Ramzan Kalam 2024 - Nasheed Ul Islam Studio
Artist:- Mufti Waheed Ahmed
Vocal:- Mufti Waheed Ahmed
Audio:- Nasheed Ul Islam Studio
Video:- Uzair Ahmed
Poetry:- Abid Zahoor
پُر کیف نظارے کوئی انوار نہ ہوتے
پیدا وہ اگر سیّدِابرارﷺنہ ہوتے
ہوتی نہ بہار اور نہ کھِلتی کبھی کلیاں
واللّٰہ یہ موسم گُل وگُلزار نہ ہوتے
قرآن بھی کعبہ بھی مساجد نہ مدارس
یہ حوریں ملائک بھی مِرے یار نہ ہوتے
سجتی نہ ہی جنّت کبھی عُشّاق کی خاطر
اعدائے نبی نار میں بھی خوار نہ ہوتے
نہ آدم وحوا(علیہم السلام )کو خدا پاک بناتا
یونس زکریا کے بھی دیدار نہ ہوتے
ہوتے نہ براہیم ذبیح اللّٰہ ویعقوب
یوسف نبی و مصر کے بازار نہ ہوتے
صِدّیق ہی ہوتے نہ نظر آتی صداقت
فاروق عمر عدل کے سالار نہ ہوتے
ہر گِز غنی عثمان بھی موجود نہ ہوتے
وہ شیرِخدا حیدرِکرّار (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہم) نہ ہوتے
کرتے نہ مظالم کا اگر سامنا آقاﷺ
مظلوم کے دنیا میں طرفدار نہ ہوتے
عابد بنی دنیا ہے نبی پاکﷺکی خاطر
ورنہ تو زمانے کے بھی آثار نہ ہوتے
✍ عابد ظہور صاحب