کل پاکستان مشاعرہ قسط 11 Himayat Ali Shair
M.I.H.
0:00 / 0:00
کل پاکستان مشاعرہ قسط 11 Himayat Ali Shair
4 395 просмотров · 3 года назад
M.I.H.
1,23 тыс. подписчиков
4 395 просмотров · 3 года назад
کل پاکستان مشاعرہ 1988
بسلسلہ تقریبات یومِ پاکستان
زیرِ صدارت جناب احمد ندیم قاسمی
زیرِ انتظام پاک مجلسِ مشاعرہ دوحہ قطر
زیرِ اہتمام سفارت خانہ پاکستان دوحہ قطر
بروز - جمعرات مارچ 31، 1988
بمقام - المجلس آڈیٹوریم دوحہ قطر
میزبان ؤ شاعر – حمایت علی شاعر (کراچی)
Himayat Ali Shair (Karachi Pakistan)
"ثلاثی"
مرنا ہے تو دنیا میں تماشہ کوئی کر جا
جینا ہے تو اک گوشہ تنہائی میں اے دل
معنی کی طرح لفظ کے سینے میں اتر جا
کس طرح تراش کر سجائیں
نادیدہ خیال کے بدن پر
لفظوں کی سلی ہوئی قبائیں
دشوار تو ضرور ہے یہ سہل تو نہیں
ہم پر بھی کھل ہی جائیں گے اسرار شہر علم
ہم ابن جہل ہی سہی ابو جہل تو نہیں
سورج کا یہ انداز گواہی تو نہیں ہے
آئینہ دکھاتا ہے اجلا مجھے پیہم
سایہ میرے اندر کی سیاہی تو نہیں ہے
شب کو سورج کہاں نکلتا ہے
اس جہاں میں تو اپنا سایہ بھی
روشنی ہو تو ساتھ چلتا ہے