جب ہر تدبیر ناکام ہو جائے — تب حصاری کیلوں کا عمل پیر مفتی محمد مکی نقشبندی
خانقاه روح القرآن و روحانی مرکز دار الشفاء
0:00 / 0:00
جب ہر تدبیر ناکام ہو جائے — تب حصاری کیلوں کا عمل پیر مفتی محمد مکی نقشبندی
31 просмотр · 9 дней назад
خانقاه روح القرآن و روحانی مرکز دار الشفاء
52 подписчика
31 просмотр · 9 дней назад
✦ حصاری و قلعہ بندی کیلیں ✦
فائدہ:
گھر، دکان، کارخانہ یا جانوروں کے باڑے کو مختلف آفات، پریشانیوں، بلاؤں، بندشوں، جادو ٹونہ، سحر و آسیب، نظرِ بد اور دیگر اثراتِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے ان حصاری کیلوں کے ذریعے حصار اور قلعہ بندی کی جاتی ہے۔ خصوصاً جب متعدد تدابیر اختیار کرنے کے باوجود حالات میں بہتری محسوس نہ ہو اور انسان پریشانی و مایوسی سے گھِر جائے، تو یہ عمل روایتی علمِ عملیات میں اختیار کیا جاتا ہے۔
تعارف:
یہ چار عدد اسٹیل کی چپٹی، چوکور کیلیں ہوتی ہیں، جن میں سے ہر کیل تقریباً ایک بالشت لمبی اور پچیس تولے وزن کی ہوتی ہے۔ ہر کیل کے چاروں پہلوؤں پر اجازت یافتہ شخص کی جانب سے باوضو حالت میں مخصوص حصاری عبارت کندہ کروائی جاتی ہے۔
اس کے بعد پانچ دن تک چاروں کیلوں پر متعدد دمِ حصار و قلعہ بندی کیے جاتے ہیں، اور دم کے ساتھ ان کیلوں کو سات اقسام کی روحانی دھونی بھی دی جاتی ہے۔
تیاری مکمل ہونے کے بعد کیلوں کو گھر، دکان یا کارخانے کے چاروں کونوں میں تقریباً ایک بالشت گہرا سوراخ کرکے ڈرل مشین کے ذریعے گاڑھ دیا جاتا ہے۔
طریقۂ عمل:
گیارہ روز تک روزانہ نمازِ عشاء کے بعد گھر، دکان یا کارخانے میں باآوازِ بلند گیارہ اذانیں دی جائیں:
• چاروں کونوں میں دو دو اذانیں — کل 8 اذانیں
• گھر کے مرکز میں دو اذانیں — کل 10 اذانیں
• مین دروازے کے اندر ایک اذان — کل 11 اذانیں
ہر مقام پر اذانوں کے بعد درج ذیل تلاوت کی جائے:
چاروں کونوں میں:
دو اذانوں کے بعد سورۂ مزمل 3 مرتبہ اور سورۂ طارق 3 مرتبہ۔
گھر کے مرکز میں:
دو اذانوں کے بعد سورۂ مزمل 3 مرتبہ اور سورۂ طارق 3 مرتبہ۔
مین دروازے کے اندر:
اذان کے بعد سورۂ مزمل 3 مرتبہ اور سورۂ طارق 3 مرتبہ۔
یہ مکمل ترتیب مسلسل گیارہ دن جاری رکھی جائے۔
اسی دوران روزانہ پورے گھر میں ایک مرتبہ مکمل سورۂ بقرہ باآوازِ بلند ختم کی جائے، اور گیارہ دن تک پورے گھر میں وہی روحانی دھونی دی جائے جس کا طریقہ ویڈیو میں بیان کیا گیا ہے۔
کیلیں نصب کرنے کا طریقہ:
بارہویں روز چار میں سے تین کیلیں گھر کے تین کونوں میں ڈرل مشین کے ذریعے سوراخ کرکے گاڑھ دی جائیں، جبکہ چوتھا کونہ 24 گھنٹے کے لیے خالی رکھا جائے، تاکہ اگر کوئی بلاء، آفت یا اثر موجود ہو تو اس کے اخراج کی گنجائش باقی رہے۔
چوبیس گھنٹے مکمل ہونے کے بعد چوتھی کیل بھی اسی طریقے سے چوتھے کونے میں گاڑھ دی جائے۔
باذنِ اللّٰہ تعالیٰ یہ حصار گھر، دکان یا کارخانے کو جملہ آفات، بلاؤں، پریشانیوں، بندشوں، نظرِ بد، اثراتِ بد اور سحر و آسیب کے مقابل حفاظت کا ذریعہ بنے۔
خادمِ خانقاہ روح القرآن
و روحانی مرکز دار الشفاء
مفتی محمد مکی نقشبندی عفا اللّٰہ عنہ
#حصاری_کیلیں #قلعہ_بندی #حصار #روحانی_عمل #علم_العملیات #روحانی_علاج #سحر #آسیب #نظر_بد #بندش #جادو_ٹونہ #دم_حصار #روحانی_دھونی #سورۂ_بقرہ #سورۂ_مزمل #سورۂ_طارق #خانقاہ_روح_القرآن #دارالشفاء #مفتی_محمد_مکی_نقشبندی