Karbala ka Akhlaqi Nataaj
Haqiqi Islam 360
0:00 / 0:00
Karbala ka Akhlaqi Nataaj
111 просмотров · 4 месяца назад
Haqiqi Islam 360
298 подписчиков
111 просмотров · 4 месяца назад
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
واقعہ کربلا
” وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ “ (البقرہ: 154)
” جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے انہیں کبھی مردہ نہ کہنا بلکہ (وہ لوگ) زندہ ہیں لیکن تم ان کی زندگی کی حَقِیْقَتْ کا شُعُور نہیں رکھتے “ (البقرہ: 154)
سلامٌ علیکم! اسلام ہی ایسا دین ہے جو خدا کے نزدیک سچا و خالص اور قابل قبول دین ہے اور خالق کائنات اپنے خاص بندوں کی محبت کو آزمانے اور شان بڑھانے کیلئے ہر دور میں ان سے قربانی طلب کرتا رہا ہے. اور اللہ کے بندے ہر دور میں ہر طرح کی قربانی دیکر سرخرو ہوتے رہے ہیں اللہ کے وہ برگزیدہ بندے جن سے اللہ پاک نے قربانی طلب کی اور وہ قربانی دے کر سرخرو ہوئے وہ آج بھی پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں اس طرح کربلا کے میدان میں اہل بیت اطہار ؑ اور حضرت امام حسین ؑ کا عزم و استقلال آج کے مظلوم انسان کو ظالم و جابر حکمران کے سامنے کھڑا ہونے کا حوصلہ عطاء کرتا ہے آپؑ کو صرف اپنے رب کی رضا کی فکر تھی اسی مقصد کیلئے آپ نے ہر مصیبت و ہر تکلیف کا ڈٹ کر مقابلہ و ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔اس کا مقصد دنیا کو یہ سبق دینا مقصود تھا کہ خوشنودی خدا کی خاطر ، اصول کے سامنے اور حق کے سامنے کوئی رشتہ، کوئی تعلق اور کوئی مشکل ، رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ لہذا معرکہ حق و باطل یعنی واقعہ کربلا کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے سعی و کوشش کی ہے کہ اس کے اسباب ، واقعات اور نتائج کا جامع خلاصہ نِکات کی صورت میں جو ہر عام و خواص کے لیے مفید ہو ، پیش کیا جائے۔
چونکہ میڈیا کی یلغار اور شیطانی چال بہت سخت و پیچیدہ ہیں اور مختلف انواع و اقسام اور مخلوط (مؑعتبر و ضعیف) معلومات کے گرم بازار میں اصل حقائق کا ڈھونڈنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اس لیےضرورت اور سخت ضرورت اس امر کی تھی کہ ایک ایسا پلیٹ فارم اورفورم مہیا کیا جائے جہاں واقعہ کربلا کے اسباب ، واقعات اور نتائج کا جامع خلاصہ ، وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ، ہر فرد و معاشرہ کی فکری و انقلابی ضرورت کو مد نظر رکھ کر مختصر نکات کی صورت میں امام حسین ؑ کی شہادت کے مشن کے مطابق پیش کیا جائے جو کہ ایک عام و سادہ مسلمان سے لے کر ایک ذاکر و خطیب و عالِم تک سب کی بنیادی ضرورت پر مشتمل ہو۔ اس لیے اس ضرورت کے تحت کوشش کی جا رہی ہے کہ واقعہ کربلا کے فکری و انقلابی و تربیتی پہلو کو نکات کی صورت میں مختصر مگر جامع پرزنٹیشن کے طرز اسلوب پر پیش کیا جائے۔