Kaleem Aajiz ہر التجا پہ کہے ہے خدا سے جا کہیے - From Archives of Zahid Latif
Khursheed Abdullah
0:00 / 0:00
Kaleem Aajiz ہر التجا پہ کہے ہے خدا سے جا کہیے - From Archives of Zahid Latif
1 600 просмотров · 9 дней назад
Khursheed Abdullah
71,9 тыс. подписчиков
1 600 просмотров · 9 дней назад
کلیم عاجز
ہر التجا پہ کہے ہے خدا سے جا کہیے
کوئی کہو کہ کوئی یوں کہے تو کیا کہیے
شکریہ : محترم زاہد لطیف
ہر التجا پہ کہے ہے خدا سے جا کہیے
کوئی کہو کہ کوئی یوں کہے تو کیا کہیے
جب اس کو پیار کیا ہے جب اس کو چاہا ہے
وہ بے وفا سہی کیا اُس کو بے وفا کہیے
سجی ہے خنجر و شمشیر و دار سے محفل
یہاں غزل نہیں کہیے تو اور کیا کہیے
جفا پرست عدو دوست آشنا دشمن
ہم اُس کو کیا نہیں کہہ سکتے پھر بھی کیا کہیے
مری نظر میں تو دونوں کا ایک عالم ہے
ترا کرم کسے کہیے کسے جفا کہیے
کرے ہے وار اِس ادا سے کہ جی یہ چاہے ہے
ہر ایک وار پہ قاتل کو مرحبا کہیے
بدلتی جاتی ہے تیزی سے بھیس یوں دنیا
کہ آشنا کو کو بھی مشکل ہے آشنا کہیے
کلیم عاجز