How to Study مطالعہ کیسے کرنا چاہیے۔ || Syed Sadatullah Hussaini
Tehreek-e-Islami
0:00 / 0:00
How to Study مطالعہ کیسے کرنا چاہیے۔ || Syed Sadatullah Hussaini
807 просмотров · 5 лет назад
Tehreek-e-Islami
348 подписчиков
807 просмотров · 5 лет назад
تحریکِ اسلامی سے وابستہ حضرات کو مطالعہ کرنے کے لیے جناب سید سعادت اللہ حسینی صاحب کا قیمتی مشورہ
کہتے ہیں کہ جسے مطالعہ کی عادت نہ ہو وہ صرف ایک زندگی گذارتا ہے اور جسے مطالعہ کی عادت ہو وہ ہزارو ں زندگیاں گذارتا ہے۔ مطالعہ سے ،غزالی و ابن تیمیہ، ارسطو اور افلاطون اور مودودی و اقبال کی گراں مایہ زندگیوں سے بھی کچھ خوبصورت اور بیش قیمت لمحے ہمارے دامن میں آگرتے ہیں ، ان کی نظر اور ان کے مشاہدہ اور ان کی فکر اور ان کے ادراک کا کچھ حصہ ہمیں بھی نصیب ہوجاتا ہے۔
اس طرح مطالعہ کرنے والا انسانی تاریخ کی تمام عظیم ہسیتوں کا ہم نشیں بن جاتا ہے۔ایک طرح سے ان کی صحبت اور ہم مشربی اسے حاصل ہوجاتی ہے۔وہ ایسی محفل میں بیٹھتا ہے جہاں انسانی تاریخ اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے ساتھ جلوہ افروز ہوتی ہے اور جہاں انسانی افکار و خیالات اور تجربات و مشاہدات کی پوری کہکشاں روشن ہوجاتی ہے۔
(سید سعادت اللہ حسینی، امیر جماعتِ اسلامی ہند)
Follow us here
/ tehreekeislami
/ tehreeke_islami
#Islam #Study #SadatullahHussaini