احسن آباد 5 ہلاکتیں: ڈاکٹر عمر کے ساتھی ڈاکٹر نے کیا بتایا؟ | اہم انٹرویو #crimenews
BAKHABAR KARACHI
0:00 / 0:00
احسن آباد 5 ہلاکتیں: ڈاکٹر عمر کے ساتھی ڈاکٹر نے کیا بتایا؟ | اہم انٹرویو #crimenews
23 448 просмотров · 2 нед. назад
BAKHABAR KARACHI
27,8 тыс. подписчиков
23 448 просмотров · 2 нед. назад
کراچی کے احسن آباد میں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد ڈاکٹر عمر کے ساتھ کام کرنے والے ڈاکٹر سہیل نے ان کی شخصیت، پیشہ ورانہ زندگی، مالی حالات اور آخری دنوں کے حوالے سے اہم تفصیلات بتائی ہیں۔
ڈاکٹر سہیل کے مطابق ڈاکٹر عمر ایک شریف، خوش اخلاق اور کوالیفائیڈ ایم بی بی ایس ڈاکٹر تھے۔ وہ نائٹ شفٹ میں کام کرتے تھے، جبکہ اسپتال سے انہیں تقریباً 70 سے 75 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی۔
ان کے مطابق ڈاکٹر عمر کی موٹرسائیکل رمضان کے قریب چھن گئی تھی، جس کے بعد وہ پیدل اسپتال آتے جاتے تھے۔ وہ ایم سی پی ایس کی تیاری کے ساتھ آن لائن آئی ٹی کے کام میں بھی دلچسپی رکھتے تھے۔
ڈاکٹر سہیل نے ڈاکٹر عمر کی کینسر کی تشخیص اور ممکنہ ذہنی دباؤ کے حوالے سے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا، جبکہ واقعے کے ظاہری شواہد کے بارے میں بھی اہم بات بتائی۔
تاہم واقعے کی حتمی حقیقت اور موت کی وجہ پوسٹ مارٹم، فرانزک شواہد اور پولیس تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہوگی۔
#Karachi #Ahsanabad #DrUmar #DrSohail #KarachiNews #BakhabarKarachi #ShahnawazAliQadri