Hum Log Sahaba k Qaseedon K Gawaye | Ghazal o Manqabat e Hazrat Ali | Yunus Tehseen #poetry #islamic
Yunus Tehseen Official
0:00 / 0:00
Hum Log Sahaba k Qaseedon K Gawaye | Ghazal o Manqabat e Hazrat Ali | Yunus Tehseen #poetry #islamic
13 134 просмотра · 3 г. назад
Yunus Tehseen Official
13,1 тыс. подписчиков
13 134 просмотра · 3 г. назад
غزل و منقبتِ حضرت علی رض
ایمان کا ہو طالبِ دستار نہ ہووے
مومن کبھی باطل کا طرفدار نہ ہووے
آقا وہی آقا ہے جو بندے کی کرے فکر
بندہ وہی بندہ ہے جو غدار نہ ہووے
سچائی کے رستے میں یہ ممکن ہی نہیں ہے
مشکل نہ ہو کانٹے نہ ہوں دیوار نہ ہووے
بیمار بدن کے لئے تریاق ہزاروں
اللہ کوئی ذہن کا بیمار نہ ہووے
یہ بات مناسب نہیں لگتی ہے سخن ور
حق بات بھی ہو لہجے میں للکار نہ ہووے
کنبے کی پڑی رہتی ہے زنجیر جنوں کو
دیوانے کا اے کاش کہ گھر بار نہ ہووے
ممکن ہی نہیں ہو وے مسلمان کا بچہ
اور مولا علی پاک کا حب دار نہ ہووے
ہاں ہاں مری سنجیدہ نظر میں وہی دل ہے
جس دل پہ کبھی ذکرِ علی بار نہ ہووے
کھلتا ہی نہیں عشقِ علی پاک کا عقدہ
نظروں میں اگر میثم تمار نہ ہووے
ہم لوگ صحابی کے قصیدوں کے گویے
ہم سے تو علی پاک کا انکار نہ ہووے
(ہم سے تو کسی ایک کا انکار نہ ہووے)
جھوٹا ہے دغا باز ہے وہ عاشقِ حیدر
جو ذکرِ ابوبکر پہ سرشار نہ ہووے
تحسین کبھی بغض کے مرحب نہیں مرتے
سینوں میں اگر حیدرِ کرار نہ ہووے
تحسین مرے دوست وہ درویش نہیں ہے
جو وقت کے فتنوں سے خبردار نہ ہووے
یونس تحسین
#poetry #trending #viral #popular #besturdupoetry #best #islamic #yunustehseen