محمد عظیم عرف لعل بادشاہ کا کا خیل
Mian Jee Diaries
0:00 / 0:00
محمد عظیم عرف لعل بادشاہ کا کا خیل
143 просмотра · 5 мес. назад
Mian Jee Diaries
86 подписчиков
143 просмотра · 5 мес. назад
درخت کے سائے میں ایک مدرسہ قائم تھا جسے بعد میں پرائمری سکول کا درجہ دیاگیا ۔زیارت کاکاصاحب سے تعلق رکھنے والے محمد عظیم عرف عظیم استاذ نے پوری مدت ملازمت اسی سکول میں گزاری تھی ۔
عظیم استاذ اپنے گاؤں میں لال بادشاہ کے نام سے مشہور تھے جو محمد سلیم کے بیٹے، محمد نعیم کے بھائی، اور محمد نسیم و محمد ندیم کے والد تھے۔
محلہ کاجی خیل زیارت کاکاصاحب سے تعلق رکھتے تھے ۔
عظیم استاذ کی کوششوں سے اسی سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیاگیا تھا ۔جو آج ہائیر سیکنڈری سکول ملی خیل بالا کے نام سے ایک خوبصورت عمارت میں قائم ہے ۔
عظیم استاذ حکمت کا کام بھی کرتے تھے ۔
ملی خیل بالا اور گردونواح کے علاقوں میں عظیم استاذ کے ہزاروں شاگرد موجود ہے ۔
عظیم استاذ کے کوششوں سے ملی خیل بالا کو بجلی کی سہولت کی منظوری ملی تھی 1990 میں عظیم استاذ ملازمت سے فارغ ہوے تھے 2001میں انکا انتقال ہوا تھا بڈھ بیر ضلع پشاور میں اپنی زمینوں پر دفن ہے
انکا خاندان بھی وہی آباد ہے ۔
۔دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی اہل علاقہ عظیم استاذ کو یاد رکھے ہوے ہیں ۔انکی خدمات کے معترف ہیں ۔اور انکی خاندان کے ساتھ عقیدت و محبت کا رشتہ "کچے بیرے" کی طرح قائم و دائم اور تروتازہ ہے۔اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ہم سب کو ان عظیم ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین