Ghareebo Ki Munajaat | MD Hasan Banarasi |Ameer Hasan Aamir | Munajat 2025 | Lyrics in Urdu
𝐌𝐃 𝐇𝐀𝐒𝐀𝐍 𝐁𝐀𝐍𝐀𝐑𝐀𝐒𝐈
0:00 / 0:00
Ghareebo Ki Munajaat | MD Hasan Banarasi |Ameer Hasan Aamir | Munajat 2025 | Lyrics in Urdu
91 657 просмотров · 6 месяцев назад
𝐌𝐃 𝐇𝐀𝐒𝐀𝐍 𝐁𝐀𝐍𝐀𝐑𝐀𝐒𝐈
914 подписчиков
91 657 просмотров · 6 месяцев назад
----------------------------------------------------
Lyrics in Urdu:-
ہونٹوں پہ غریبوں کے مناجات ہے مولا
ایک تیرا سہارا ہی فقط ساتھ ہے مولا
بیٹھے ہیں لگائے ہوئے لو چاہنے والے
اب نظرِ کرم کر کے تباہی سے بچا لے
ہر روز نئے غم سے ملاقات ہے مولا
دل رنج و مصائب سے ہے پامال ہمارا
تو مثلِ خدا جانتا ہے حال ہمارا
پوشیدہ کہاں تجھ سے کوئی بات ہے مولا
اس قید سے غربت کی اب آزاد کرا دے
کچھ جلوے ہمیں اپنی سخاوت کے دکھا دے
قدرت کے خزانے میں تیرا ہاتھ ہے مولا
پیاسے سبھی دریا کی طرف دیکھ رہے ہیں
بیمار مسیحا کی طرف دیکھ رہے ہیں
اب وقتِ علاجِ غمِ حالات ہے مولا
وہ غم ہیں کہ جینے سے حیات اوب گئی ہے
امید کی ہر ایک کرن ڈوب گئی ہے
نظروں میں فقط چاروں طرف رات ہے مولا
اپنوں کو میرے درد کا احساس نہیں ہے
مایوسیاں دامن میں ہیں کچھ پاس نہیں ہے
بس دل میں تیرے عشق کی سوغات ہے مولا
ہو وارثِ شبیر اگر تیری نوازش
اولاد ملے جن کو ہے اولاد کی خواہش
وہ صاحبِ اعجاز تیری ذات ہے مولا
خوشیوں میں میرے حصے کے دن رات بدل دے
تو چاہے تو اک لمحے میں حالات بدل دے
ہے تجھ کو خبر جو میری اوقات ہے مولا
مقبول ہر ایک چاہنے والے کی دعا ہو
ہے عامر و اختر کی دعا سب کا بھلا ہو
آنکھوں سے فقط اشکوں کی برسات ہے مولا
----------------------------------------------------