Aakhir Uth Hi Gaya Parda iss raaz se | Urdu Nasheed with Lyrics
Randomistic
0:00 / 0:00
Aakhir Uth Hi Gaya Parda iss raaz se | Urdu Nasheed with Lyrics
44 просмотра · 1 дн. назад
Randomistic
40 подписчиков
44 просмотра · 1 дн. назад
پردہ اٹھ گیا… ایمان کی حدت، غیرتِ دین، اور آخری سانس تک لا الٰہ۔
آخِر اُٹھ ہی گیا پَردہ اِس راز سے
کیوں مَمُولا لَڑا آج شَہباز سے
Aakhir Uth Hi Gaya Parda — an Urdu nasheed about the faith that makes a sparrow fight a falcon. Painted cinematic visuals made with AI art (Higgsfield) and animated by hand, with the lyrics in Nastaliq.
⏱ Chapters
0:00 Intro
0:16 آخر اٹھ ہی گیا پردہ
0:52 لا الٰہ — the last breath
1:04 ہم رہیں نہ رہیں
1:16 ضربِ خالد چلے، سیفِ عادل اٹھے
1:28 Interlude
1:43 ایک میری زمین، ایک میرا وطن
2:24 تو ازل سے زبر، کفر بس زیر ہے
2:33 Outro
📜 Lyrics
آخِر اُٹھ ہی گیا پَردہ اِس راز سے
کیوں مَمُولا لَڑا آج شَہباز سے
دِل کو اِیمان کی حِدَّت ہَوا دیتی ہے
غَیرَتِ دِین ہمیں سَب سِکھا دیتی ہے
وہ جِنہیں اَپنے اِیمان کا پاس تھا
دیکھا ہی نہ کہ اُن کے کیا پاس تھا
اُن سے جو بَن پَڑا وہ وہ کَرتے گئے
آخِری سانس تَک آگے بَڑھتے گئے
آخِری قَطرہ بھی خُون کا بَہہ گیا
پِھر بھی جاری لَبوں پہ رہا لَا اِلٰہَ
اور کوئی تَمَنّا تو باقی نہ تھی
ایک خواہِش مَگَر دِل سے جاتی نہ تھی
ہَم رہیں نہ رہیں نَقشِ باطِل مِٹے
ہَم جِیئیں یا مَریں دَستِ غاصِب کَٹے
پِھر کِسی رُوپ میں پِھر اُسی زور سے
ضَربِ خالِد چَلے سَیفِ عادِل اُٹھے
شُعلَہ اِیمان کا جِس کِسی دِل میں ہے
اَیسی ہی اِک دُعا اُس کے بھی دِل میں ہے
ایک میری زَمِین ایک میرا وَطَن
میری اُمَّت بَنائی گئی ایک تَن
نِیَّت و عِشق و فِکر و نَظَر پاک کَر
آنکھ وا کَر حَقِیقَت کا اِدراک کَر
ساز و سامان دَستِ مُقابِل میں ہے
یہ ذَرا سی چَمَک تو ہَر آفِل میں ہے
بُزدِلی جَوہَرِ تَیغِ قاتِل میں ہے
خامُشی جِس طَرَح مَوج کے دِل میں ہے
بَس تِرے ایک اِقدام کی دَیر ہے
تُو اَزَل سے زَبَر، کُفر بَس زِیر ہے
🎵 NASHEED ARTIST / POET :JAWAD HAMZA
#nasheed #urdunasheed #AakhirUthHiGayaParda #islamicnasheed #ummah