Перейти к содержимому

Maghribiyat aur jadeed challenges | Mufti Abul Qasim Nomani || مغربیت اور جدید چیلنجز

Mufti Abul Qasim Nomani

0:00 / 0:00

Maghribiyat aur jadeed challenges | Mufti Abul Qasim Nomani || مغربیت اور جدید چیلنجز

2 716 просмотров · 3 года назад
Mufti Abul Qasim Nomani
11,2 тыс. подписчиков
2 716 просмотров · 3 года назад
Maghribiyat عہدِ حاضر میں جن فتنوں نے بال و پر نکالنے اور اہلِ اسلام کو اپنے دام تزویر کا نشانہ بنانے میں سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی ہے، ان میں سرِ فہرست جدیدیت اور مغربیت کا فتنہ ہے۔ اس فتنے کی جڑیں آج اس قدر مضبوط ہیں کہ بڑے بڑے کہنہ دماغ اور عالی ذہن اس کی صفوں میں نظر آتے ہیں اور ہمیں یہ یقین کرنے میں تامّل ہوتا ہے کہ امت کے محسن کہلانے والے بھی دشمن کی سازشوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے یہ فتنہ جس قدر مستحکم ہے، اس کے خلاف ہمارا رویہ اور دفاعی لائحہ عمل بھی اتنا ہی عمیق اور مبنی بر استحکام ہونا چاہیے۔ ’’البلاغ اکیڈمی، لندن‘‘ نے وقت کی یہ اہم ضرورت محسوس کی اور فتنۂ جدیدیت و مغربیت کے سدِ باب کے لیے ایک مستقل شعبہ قائم کیا، شعبے کے قیام کے موقعے پر میرِ کارواں حضرت اقدس مولانا مفتی ابو القاسم صاحب نعمانی دامت برکاتہم العالیہ (مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم دیوبند) نے اس فتنے کے تعارف، اس کے قبیح اثرات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق پُر مغز، چشم کُشا اور جامع و مختصر بیان فرمایا؛ جس میں بعض مستشرقین اور ان کی کتابوں کا نام بنام تذکرہ اور ان پر بر محل تبصرہ بھی موجود ہے۔ مذکورہ فتنے کی سنگینی اور اہلِ علم کی ذمہ داریوں کے حوالے سے یہ مختصر اور پر اثر بیان ضرور سننا چاہیے۔ حضرت دامت برکاتہم العالیہ کے علوم و معارف اور بیانات و ہدایات حاصل کرنے کے لیے ذیل میں دی گئی لنک کے ذریعہ واٹس ایپ گروپ میں شامل ہو سکتے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فالو کر سکتے ہیں: https://linktr.ee/muftiabulqasimnomani #muftiabulqasimnomani