Перейти к содержимому

Tameez | Mansoobat | #arabicgrammar #nahw #allama_mansoor

Allama Mansoor Maturidi

0:00 / 0:00

Tameez | Mansoobat | #arabicgrammar #nahw #allama_mansoor

1 371 просмотр · 2 года назад
Allama Mansoor Maturidi
32,7 тыс. подписчиков
1 371 просмотр · 2 года назад
وہ اسم نکرہ جو کسی چیز سے ابہام(یعنی پوشیدگی) کو دور کرتا ہےتَمْیِیْزٌ کہلاتا ہے، اور جس چیز سے ابہام دور کیا جاتا ہے اسے مُمَیَّزٌ کہتے ہیں یٰۤاَبَتِ اِنِّىْ رَاَیْتُ اَحَدَ عَشَرَ کَوْکَبًا اے میرے ابا جان! میں نے دیکھے گیارہ ستارے اس مثال میں کَوْکَبًا ، تمییز ہے، جبکہ اَحَدَ عَشَرَ ممیز ہے ۔ وَالَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُہَدَآءَ فَاجْلِدُوْہُمْ ثَمٰنِیْنَ جَلْدَةً اور جو لوگ زنا کی تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں پر اور چار گواہ نہ لائیں تو انہیں اسیّ لگاؤ کوڑے اس مثال میں جَلْدَةً ، تمییز ہے، جبکہ ثَمٰنِیْنَ ممیز ہے ۔ فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَہٗ پھر جس شخص نےکیا ہو گا ایک ذرہ برابر کوئی نیک عمل وہ اسے دیکھ لے گا اس مثال میں خَیْرًا ، تمییز ہے، جبکہ ذَرَّةٍ ممیز ہے ۔ وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَہٗ پھر جس شخص نے کیا ہو گا ایک ذرہ برابر کوئی برا عمل وہ اسے دیکھ لے گا اس مثال میں شَرًّا ، تمییز ہے، جبکہ ذَرَّةٍ ممیز ہے ۔