Перейти к содержимому

Islam Ki Talwar Hai Lalkar Umar Hai | Hassan Afzaal Siddiqui | Shan e Hazrat R.A

Hassan afzaal Siddiqui

0:00 / 0:00

Islam Ki Talwar Hai Lalkar Umar Hai | Hassan Afzaal Siddiqui | Shan e Hazrat R.A

11 962 просмотра · 3 мес. назад
Hassan afzaal Siddiqui
114 тыс. подписчиков
11 962 просмотра · 3 мес. назад
#IslamKiTalwar #LalkarUmarHai #HazratUmarFarooqR.A #farooqeazam #HassanAfzaalSiddiqui #emotional #islamicstatus #islamicstatus #newrabiulawalnaat #TitleKalam #rabiulawal Vocalist : Prof Hafiz Hasan Afzaal Siddiqui Lyrics : Afzaal Siddiqui Audio : R12 Faraz Attari Master : RWDS Rao Brothers امیر المؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی عظمت، عدل و انصاف، اور اسلام کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوا ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا کلام۔ اس ویڈیو میں حضرت عمر فاروق (رضی اللہ عنہ) کے قبولِ اسلام کے تاریخی واقعے، مدینہ کی گلیوں میں آپ کے دردِ دل اور گشت، اور آپ کے عادلانہ دورِ حکومت کی جھلک کو شاعری میں ڈھالنے کی عقدیت بھری عاجزانہ کوشش کی گئی ہے یہ ویڈیو صرف اور صرف تاریخِ اسلام کی اس عظیم شخصیت کے حضور عقیدت اور محبت کا اظہار ہے، تاکہ آج کی نسل فاروقِ اعظم (رضی اللہ عنہ) کے اسوہِ حسنہ سے روشناس ہو سکے۔ اگر آپ کو یہ کاوش پسند آئے تو ویڈیو کو لائک کریں، احباب کے ساتھ شیئر کریں اور چینل کو سبسکرائب کرنا نہ بھولیں! Poetic Tribute to Hazrat Umar Farooq (RA) | New Lyrical Video A soul-stirring and heartfelt poetic tribute dedicated to the life, unparalleled justice, and immense sacrifices of Ameer-ul-Momineen, Hazrat Umar Farooq (RA). This lyrical video beautifully captures his historic journey to Islam, his tireless efforts for the oppressed during the dark of night, and the unmatched era of justice, truth, and leadership that he established. This video is a humble tribute to honor the legacy of one of the greatest pillars of Islam, reminding us of his unmatched fearlessness, humility, and devotion to the Prophet Muhammad (PBUH). If this kalam resonates with your heart, please like, share with fellow Muslims, and subscribe to the channel for more inspirational content. Jazakallah Khair! حق گوئی و بے باکی کا اظہار عمر ہے اسلام کی تلوار ہے للکار عمر ہے شمشیر لئے نکلے محمدؐ کو مٹانے تقدیر کو مطلوب تھے کچھ اور نشانے خود گر گیا قدموں میں جو آیا تھا گرانے مدہوش کیا رحمتِ عالمؐ کی ادا نے داخل ہوا اسلام میں سرشار عمرؓ ہے پیغمبرِ اسلامؐ نے مولیٰ سے دعا کی اللہ نے محبوبؐ کو تکریم عطا کی تائید ملی عرشِ معلیٰ سے خدا کی تبدیل ہوئی مکہ میں پھر سمتِ ہوا کی آقاؐ کی دعاؤں کا وہ شہکار عمرؓ ہے توحید کے فرزندوں کا آغازِ سفر ہے کفار کا ہر گام ستم خوف و خطر ہے دشوار بھی رہتے ہیں پھیلا ہوا ڈر ہے سلطانِ نبوتؐ کے بھی سب پیشِ نظر ہے محبوبِ خداؐ بولے کہ درکار عمرؓ ہے راتوں کو گلی کوچوں میں وہ گشت لگانا مظلوم مساکین کے دکھ درد بٹانا کندھوں پہ لئے بوجھ ضرورت کو مٹانا تا حشر تیرا دور ہے اک دورِ سہانا تاریخ کا مہکتا ہوا گلزار عمرؓ ہے دنیا میں ترے نام کی ہیبت ہوئی طاری میزان لگی عدل کا سکہ ہوا جاری باطل پر ترا نام ہی اک ضرب ہے کاری فرمان ترا لشکرِ باطل پہ ہے بھاری اسلامی فتوحات کا معمار عمرؓ ہے پیوند لگے کرتے میں سلطانِ زمانہ اکیس تجاویز پہ آیات کا آنا وہ اینٹ کے تکیے پہ ترا ٹیک لگانا وہ دیکھ علیؓ کا انہیں داماد بنانا ہر دل میں سمایا ہے وہ دلدار عمرؓ ہے افضال کروں کیسے بیاں شانِ عمرؓ کی اللہ نے بڑھائی ہے بڑی آن عمرؓ کی یہ جان امانت ہے مری جان عمرؓ کی انداز حکومت سے ہے پہچان عمرؓ کی دنیا کے سلاطین کا سالار عمرؓ ہے