Перейти к содержимому

Zahida Parveen sings Qateel Shifai - From Audio Archives of Lutfullah Khan

Khursheed Abdullah

0:00 / 0:00

Zahida Parveen sings Qateel Shifai - From Audio Archives of Lutfullah Khan

8 492 просмотра · 8 л. назад
Khursheed Abdullah
72,5 тыс. подписчиков
8 492 просмотра · 8 л. назад
زاہدہ پروین - غزل گایکی کلام : قتیل شفای گرمیٔ حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں آواز خزانہ لُطُف اللہ خان- موسیقی گرمیٔ حسرتِ ناکام سے جل جاتے ہیں ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں شمع جس آگ میں جلتی ہے نمائش کے لیے ہم اسی آگ میں گمنام سے جل جاتے ہیں بچ نکلتے ہیں اگر آتشِ سیال سے ہم شعلۂ عارضِ گلفام سے جل جاتے ہیں خود نمائی تو نہیں شیوۂ اربابِ وفا جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں ربطِ باہم پہ ہمیں کیا نہ کہیں گے دشمن آشنا جب ترے پیغام سے جل جاتے ہیں جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے ساتھ جانے کیوں لوگ مرے نام سے جل جاتے ہیں