Перейти к содержимому

हलाला इस्लाम में क्या है HALALA ISLAM ME KIYA HAI

Habib.Mazahiri

0:00 / 0:00

हलाला इस्लाम में क्या है HALALA ISLAM ME KIYA HAI

165 просмотров · 4 дн. назад
Habib.Mazahiri
768 подписчиков
165 просмотров · 4 дн. назад
تین طلاق کے بعد ساتھ رہنا سوال ایک بندے نے اپنی بیوی کو تین طلاق دی اور اس کے بعد رجوع کرلیا اور اس سے دو بچے پیدا ہوگئے، ایسے شخص کے ساتھ کھانا پینا کیسا ہے؟ جواب صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص نے اگر واقعتًا اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو دونوں ایک دوسرے کے لیے حرام ہو گئے، ساتھ رہنا قطعاً جائز نہیں، نہ رجوع کی اجازت تھی، نہ ہی تجدیدِ نکاح جائز تھا۔ اسی حالت میں بیوی کو ساتھ رکھنا اور زن و شو کا تعلق قائم کرنا حرام اور زنا کے حکم میں ہے؛ لہذا اس کے متعلقین کی ذمہ داری ہے کہ وہ دائرہ حدود میں ہر ممکن شکل اختیار کر کے انہیں ایک دوسرے سے جدا کر دیں ، اور اگر مذکورہ شخص اپنی سابقہ بیوی سے متارکت اختیار نہ کرے تو اس کے رشتہ داروں اور اہلِ محلہ کو چاہیے کہ اس سے معاشرتی بائیکاٹ رکھیں؛ تاکہ آں کہ وہ تائب ہوکر اصلاح نہ کرلے۔ "وإن کان الطلاق ثلاثاً في الحرة وثنتین في الأمة لم تحل له حتی تنکح زوجًا غیره نکاحًا صحیحًا ویدخل بها، ثم یطلقها أو یموت عنها". (ہندیۃ، کتاب الطلاق، الباب السادس، زکریاجدید ۱/۵۳۵) فقط واللہ اعلم 2️⃣ مدت عدت کتنی ہے،مطلقہ کی، کل کتنے دن ہوتے ہیں، مہربانی کرکے دنوں میں لکھیں۔ سوال:مدت عدت کتنی ہے،مطلقہ کی، کل کتنے دن ہوتے ہیں، مہربانی کرکے دنوں میں لکھیں۔ جواب جس پاکی کی حالت میں شوہر نے طلاق دی ہے اس کے بعد مکمل تین حیض گذرجانے کے بعد عدت پوری ہوتی ہے، اگر حالت حیض میں طلاق دی ہے تو اس کا اعتبار نہ ہوگا، اس کے بعد پورے تین حیض گذرجانے کے بعد عدت پوری ہوگی، اس میں دن کا تعین کرنا مشکل ہے، اور اگر عورت حاملہ ہے تو بچہ پیدا ہوتے ہی عدت پوری ہوجائے گی۔ =============== جواب صحیح ہے، البتہ اس پر اتنا اضافہ ہے کہ اگر عورت عمر دراز ہے حیض نہیں آتا تو طلاق کے بعد سے تین مہینے گذرنے پر عدت پوری ہوجائے گی۔ (س) واللہ تعالیٰ اعلم دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند