جامعہ فیضانِ مصطفیٰ 12 ربیع الاول کا جلوس ❤️
MuhammaD JunaiD Aslam Chishti
0:00 / 0:00
جامعہ فیضانِ مصطفیٰ 12 ربیع الاول کا جلوس ❤️
72 просмотра · 12 дней назад
MuhammaD JunaiD Aslam Chishti
4 подписчика
72 просмотра · 12 дней назад
سالانہ عظیم الشان جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ
12 ربیع الاول کے بابرکت موقع پر جامعہ فیضانِ مصطفیٰ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی نہایت عقیدت و محبت اور شان و شوکت کے ساتھ عظیم الشان سالانہ جلوسِ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بابرکت جلوس میں اہلِ علاقہ، مختلف مدارسِ دینیہ کے طلبہ و اساتذہ کرام، علمائے کرام اور دینی و مذہبی شخصیات سمیت عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
جلوس جامعہ فیضانِ مصطفیٰ سے روانہ ہوا، چوک بھٹہ اور احمد پور شرقیہ سے ہوتا ہوا دوبارہ جامعہ فیضانِ مصطفیٰ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ راستے بھر محبین و عاشقانِ رسول ﷺ نے جلوس کا والہانہ استقبال کیا اور اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔
یہ عظیم الشان جلوس پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضور قبلہ پیر سید پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد الطاف حسین شاہ بخاری صاحب کی زیرِ قیادت اور قبلہ قاری محمد اسلم سیال صاحب کی زیرِ نگرانی منعقد ہوا۔ اختتام پر پیر صاحب نے خصوصی دعا فرمائی، جبکہ شرکائے جلوس کے لیے لنگر کا وسیع انتظام بھی کیا گیا۔
الحمدللہ! ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ فیضانِ مصطفیٰ کا یہ جلوس اپنی عظمت، نظم و ضبط، محبتِ رسول ﷺ اور عوامی شرکت کے اعتبار سے ایک یادگار جلوس ثابت ہوا۔
اللہ تعالیٰ اس عظیم جلوس کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، تمام منتظمین، معاونین اور شرکائے جلوس کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ہمارے دلوں کو سچی محبتِ مصطفیٰ ﷺ سے ہمیشہ آباد رکھے۔
آمین یا رب العالمین
جامعہ فیضانِ مصطفیٰ اڈابورڈ علی کھاڑک تحصیل احمدپور شرقیہ ضلع بہاولپور پنجاب پاکستان۔