Перейти к содержимому

متوازن کھڑا ہو گیا، مگر صحیح اور غلط کا معیار کیا ہے؟ video 34

صراط مستقیم کی صدا sirat e mustaqeem ki sada

0:00 / 0:00

متوازن کھڑا ہو گیا، مگر صحیح اور غلط کا معیار کیا ہے؟ video 34

54 просмотра · 1 месяц назад
صراط مستقیم کی صدا sirat e mustaqeem ki sada
113 подписчиков
54 просмотра · 1 месяц назад
انسان صحیح اور غلط کا فیصلہ کس بنیاد پر کرتا ہے؟ ہم پہلے دیکھ چکے ہیں کہ انسان کے اندر خواہش، جبلت، احساس اور عقل موجود ہیں۔ لیکن اگر انسان کی عقل بھی ایک ایسے ماحول کے اندر تشکیل پائے جو پہلے ہی فطری توازن سے انحراف کر چکا ہو، تو پھر ایک بنیادی سوال سامنے آتا ہے: صحیح اور غلط کا آخری معیار کہاں سے آئے گا؟ اس ویڈیو میں ہم دیکھتے ہیں کہ ایک انحرافی فیصلہ کس طرح طریقہ بنتا ہے، طریقہ معمول، معمول ماحول، اور پھر وہی ماحول اگلی نسل کے لیے ایک بنی ہوئی دنیا بن جاتا ہے۔ ایسے ماحول میں انسان اپنی عقل سے فیصلہ تو کرتا ہے، لیکن اس کی عقل کے تصورات، ترجیحات اور معیار بھی اسی ماحول سے متاثر ہوتے ہیں۔ یہیں سے خالق، ہدایت اور انسان کے اختیار کا سوال سامنے آتا ہے۔ اگر عقل خود آخری معیار نہیں، تو پھر انسان کو صحیح اور غلط، عدل اور ظلم کا معیار کہاں سے ملے گا؟ اور اگر ہدایت موجود ہو تو کیا صرف اس کا موجود ہونا کافی ہے، یا انسان کو اسے اپنے فیصلوں کا معیار بھی بنانا ہوگا؟ اسی کے ساتھ ہم 32 اور 64 کی کیفیت میں غفلت اور شعوری رد کے فرق کو بھی دیکھتے ہیں، اور یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایسے انسان کے سامنے متوازن انسان کی کیا ذمہ داری بنتی ہے جو انحرافی ماحول میں پیدا ہوا اور اسی کو معمول سمجھ کر زندگی گزار رہا ہے۔ یہ بحث آگے چل کر 70، 71، 72 اور 73 کی کیفیت کو سمجھنے کے لیے بنیاد فراہم کرتی ہے۔ سوال یہ ہے: جس نے صحیح معیار پہچان لیا، کیا اس کی ذمہ داری صرف خود کو درست رکھنے تک محدود رہ سکتی ہے؟