Friday Bayan || Molana Tahir Hussaini Sahab | Hussaini Media
Hussaini Media.
0:00 / 0:00
Friday Bayan || Molana Tahir Hussaini Sahab | Hussaini Media
230 просмотров · 1 год назад
Hussaini Media.
472 подписчика
230 просмотров · 1 год назад
Friday Bayan || Molana Tahir Hussaini Sahab | Hussaini Media
پاکستان اسوقت حالت جنگ میں ہے اور یہ جنگ اسلام و کفر کی جنگ ہے،اسلام اور بیت المقدس کی جنگ ہے،اسلام اور بیت اللہ کی حفاظت کی جنگ ہے جیسا کہ مشاہدہ کیا گیا حال ہی میں کہ جو ڈرون بھیجا گیا تھا وہ اسرائیلی ساخت کا تھا اور اسکو آپریٹ کرنے والے کا اسرائیلی ہونا انکشاف کیا گیا،اور اسی طرح مساجد ومدارس کا نشانہ بنایا جانا بھی اسی بات کا ثبوت ہے،حالت جنگ می قرآنی ہدایات کیا ہیں؟
تو اللہ تعالی فرماتے ہیں:
اے مومنین! اللہ تعالہ کی رسی یعنی قرآن اور کلمہ لاالہ الا اللہ اور اسکے تقاضوں کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تفرقہ بازی مت کرو،اور اس اللہ کی نعمت جہاد کو یاد کرو جس نے تم کو ایک کردیا ورنہ تمہارے دل بکھڑے ہوئے تھے،
اور فرمایا کہ آپس میں جھگڑا مت کرنا اور آپس میں ٹولیو میں مت بٹنا، (سیاسی لسانی اور قومی بنیادوں پر) ورنہ تم ہار جاؤگے اور تماری ہوا اکھڑ جائے گی،
اور فرمایا جب حالات اس قسم کے ہو تو دشمن تمہیں کمزور کرنے کیلئے آپس میں اختلاف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا تو فرمایا ایسے موقع پر محتاط رہنا اور کوئی بھی خبر پہچے تو اسکی پہلے خوب تحقیق کر لینا بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین کرکے پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوجانا،
اور منافقین اور پروپیگنڈہ کرنے والوں کے متعلق فرمایا: کہ ظالمین،منافقین اور غداروں کا شعار یہ ہے کہ وہ اللہ کے نور یعنی مسلمانوں کی کامیابی کو پروپیگنڈے کے ذریعہ سے ناکامی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں،مسلمانوں کے عزائم کو خاک میں ملانا چاہتے ہیں،
اور فرمایا کہ جب انکے پاس کوئی افواہ آتی ہے تو وہ اسکا پروپیگنڈہ کرتے ہیں،
قوم کو افواج پاکستان کے ساتھ متحد ہونا چاہئے اور انکی قربانیوں کی قدر کرنی چاہئے اور انڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی طرف کان نہیں دھرنے چاہئے بلکہ ڈی جی آئی ایس پی آر جیسا کہ ہمہ وقت صورت حال سے آگاہ کررہے اس پر یقین اور اعتماد رکھنا چاہئے اور اللہ کی طرف رجوع کرنے ضرورت ہے اور اللہ سے اپنی ملک کی حفاظت کی دعا کرنی چاہئے اور ان نو جوانوں کیلئے بھی دعا کرنی چاہئے جو ملک کیلئے اپنی جان ہتھیلی پر لیکر دشمن کے سامنے مقابلہ کررہے ہیں