Перейти к содержимому

Aghaz e Hifz e Quran Kareem #quran #naat #ytshorts #subscribe #saport #donation #viral #trending

Iqra Academy (Islamic Knowledge)

0:00 / 0:00

Aghaz e Hifz e Quran Kareem #quran #naat #ytshorts #subscribe #saport #donation #viral #trending

27 просмотров · 4 дня назад
Iqra Academy (Islamic Knowledge)
913 подписчиков
27 просмотров · 4 дня назад
مدرسہ دار التعلیم والتربیۃ حیدرآباد میں آغازِ حفظِ قرآن کریم و تہنیتی پروگرام کا باوقار انعقادگذشتہ روز مدرسہ دار التعلیم والتربیۃ (گرامر کالونی، ٹولی چوکی، حیدرآباد) میں آغازِ حفظِ قرآن کریم و تہنیتی پروگرام کی ایک نورانی اور پروقار مجلس منعقد ہوئی۔ اس بابرکت تقریب میں مدرسے کے 6 ہونہار طلبہ نے دینیات کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تحفظِ قرآن کریم کا مبارک سفر شروع کیا۔محفل کا باقاعدہ آغاز حضرت مولانا قاری ذیشان صاحب (استاذ شعبہ قرأت، جامعہ بدر العلوم گڑھی دولت) کی ایمان افروز اور دلنشین آواز میں 'اقرأت شاطبیہ' سے تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔ بعد ازاں دلکش نعتِ رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی۔ اس کے بعد قاری راشد القمر صاحب نے اپنے خصوصی و ترنم ریز انداز میں حمد و نعت کے نغمات گنگنا کر محفل کو مزید روحانی جلا بخشی۔پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ نے تمام مہمانانِ گرامی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا، اور ملک و ملت کی سلامتی و ترقی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔اہلِ خیر سے بالخصوص اپیلقرآنِ پاک کی تعلیم اور اس کے حافظین و حاملین کی اعانت اسلام میں عظیم ترین صدقہ جاریہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشادِ گرامی ہے:"خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ"(ترجمہ: تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔ — صحیح بخاری)تمام صاحبِ خیر اور ہمدردانِ ملت سے ادبانہ درخواست ہے کہ ان معصوم، مستحق اور تعلیمِ قرآن کا شغف رکھنے والے بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال میں ادارہ کا بھرپور تعاون فرمائیں