Перейти к содержимому

Mehdi Hassan sings Bahadur Shah Zafar’s Ghazal (65) - From Audio Archives of Lutfullah Khan

Khursheed Abdullah

0:00 / 0:00

Mehdi Hassan sings Bahadur Shah Zafar’s Ghazal (65) - From Audio Archives of Lutfullah Khan

2 136 просмотров · 4 года назад
Khursheed Abdullah
72 тыс. подписчиков
2 136 просмотров · 4 года назад
مہدی حسن -غزل گایکی کلام ۔ بہادر شاہ ظفر روز معمورۂ دنیا میں خرابی ہے ظفر ایسی بستی کو تو ویرانہ بنایا ہوتا کنسرٹ میں گائ گئی نشر کردہ ریڈیو پاکستان 15 مارچ 1968 آواز خزانہ لُطُف اللہ خان یا مجھے افسر شاہانہ بنایا ہوتا یا مرا تاج گدایانہ بنایا ہوتا اپنا دیوانہ بنایا مجھے ہوتا تُو نے کیوں خرد مند بنایا، نہ بنایا ہوتا خاکساری کے لیے گرچہ بنایا تھا مجھے کاش خاکِ درِ جانانہ بنایا ہوتا نشۂ عشق کا گر ظرف دیا تھا مجھ کو عمر کا تنگ نہ پیمانہ بنایا ہوتا دلِ صد چاک بنایا تو بلا سے لیکن زُلفِ مشکیں کا ترے شانہ بنایا ہوتا تھا جلانا ہی اگر دورئ ساقی سے مجھے تو چراغِ درِ مے خانہ بنایا ہوتا شعلۂ حسن چمن میں نہ دکھایا اس نے ورنہ بلبل کو بھی پروانہ بنایا ہوتا روز معمورۂ دنیا میں خرابی ہے ظفرؔ ایسی بستی کو تو ویرانہ بنایا ہوتا بہادر شاہ ظفر