جرح میں تجویز Suggestion کب دیں اور کب بالکل نا دیں؟ Suggestions during cross examination
AFZAL KHAN JADOON LAW COMPANY
0:00 / 0:00
جرح میں تجویز Suggestion کب دیں اور کب بالکل نا دیں؟ Suggestions during cross examination
838 просмотров · 4 мес. назад
AFZAL KHAN JADOON LAW COMPANY
12 тыс. подписчиков
838 просмотров · 4 мес. назад
جرح میں “سجیشنز” کیا ہوتی ہیں؟ | Purpose of
Suggestions in Cross Examination
جرح (Cross Examination) میں جب گواہ نے Examination-in-Chief میں اپنا بیان مکمل کر لیا ہو تو اس کے بعد وکیلِ صفائی کی طرف سے جو سوالات کیے جاتے ہیں، انہیں عموماً سجیشنز (Suggestions) کہا جاتا ہے۔
یہ سوالات عموماً leading questions ہوتے ہیں جن کا مقصد کسی نئے نکتے کو ثابت یا رد کرنا ہوتا ہے اور یہ کیس کے حقائق سے متعلق ہوتے ہیں۔
🔹 جرح میں سجیشنز کے مقاصد:
1- اصل حقائق کو سامنے لانا اگر کوئی گواہ اپنی بیان میں کوئی حقیقت چھپا لے یا بیان نہ کرے تو جرح کے ذریعے اصل حقائق ریکارڈ پر لائے جاتے ہیں۔
📌 PLD 1995 SC 578
2- دفاعی کیس کو ریکارڈ پر لانا سجیشنز کے ذریعے ملزم/دوسری پارٹی اپنا دفاعی موقف عدالت کے سامنے رکھتی ہے:
i) مخالف فریق کو اپنے دفاع کے مطابق جرح کا حق حاصل ہے
📌 PLD 1991 AJ&K 76
ii) گواہ کی سچائی کو چیلنج کرنا
iii) گواہ کے bias، interest یا corruption کو ظاہر کرنا
iv) گواہ کی credibility کو shake کرنا
v) اس کی previous inconsistent statement کو سامنے لانا
📌 1999 SCMR 1418
3- اگر جرح میں تردید نہ ہو تو قبول شدہ تصور ہوتا ہے اگر Examination-in-Chief کے کسی اہم نکتے کو cross examination میں challenge نہ کیا جائے تو اسے تسلیم شدہ سمجھا جا سکتا ہے۔
📌 2008 MLD 62
اس لیے تمام اہم نکات پر لازمی طور پر سجیشنز دی جاتی ہیں، ورنہ وہ admitted تصور ہو سکتے ہیں۔
خصوصاً criminal cases میں چونکہ formal pleadings نہیں ہوتے، اس لیے دفاعی کیس زیادہ تر سجیشنز کے ذریعے ہی establish کیا جاتا ہے۔
🔹 اہم نکتہ:
کچھ وکلاء آخر میں تمام suggestions دیتے ہیں، جبکہ کچھ ہر اہم نکتے کے ساتھ ہی دیتے ہیں۔ یہ strategy case to case مختلف ہوتی ہے۔
عام طور پر آخری suggestion یہ دی جاتی ہے:
"یہ غلط ہے کہ میں نے جھوٹی گواہی دی ہے"
📌 1991 SCMR 2300
#LegalAwareness #CriminalLaw #crossexamination #foryouシ #LahoreQalandars #awarnce #FamilyLawPakistan #SajjadHussainBhatti #lawyersoftiktok #lahorephotographylahore #insaflawassociates #lahorephotographylaho #LahoreRang #chohan #law