Nohay 2024 | Haye Chacha Mara Gaya | Mahfooz Sulanpuri 2024 | Mola Abbas Noha 2024
Mahfooz Sultanpuri
0:00 / 0:00
Nohay 2024 | Haye Chacha Mara Gaya | Mahfooz Sulanpuri 2024 | Mola Abbas Noha 2024
43 692 просмотра · 2 года назад
Mahfooz Sultanpuri
28,2 тыс. подписчиков
43 692 просмотра · 2 года назад
Nohay 2024 | Haye Chacha Mara Gaya | Mahfooz Sulanpuri 2024 | Shahadat Mola Abbas Noha 2024
Don't Forget To Subscribe 👇
/ mahfoozsult. .
Title - Noha Mola Abbas Alamdar
Related - Shahadat Mola Abbas (as)
Reciter - Janab Mahfooz Sultanpuri India
Poetry - Fakhri Meeruthi
Vocal Recording - Sachin Verma (Multi Track Lucknow India)
Audio - ODS
Chorus - Rizwan Mirza Team
Video - Azmat Hyder
Production - @AzadariChittora
#noha2024 #muharram1446 #nohay2024 #newnoha2024 #mahfoozsultanpuri #nohay2024 #abbas
Lyrics:-
تشنہ دہن گنچہ دہن کس کو پکارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
بکھر گئے ہاۓ مقدر کے ستارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
١
بڑھتی ہی جائے تشنہ دہانی
آیا نہ ہاۓ اک بوند پانی
شانے کٹے بہنے لگے خون کے دھارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٢
ڈوبا لہو میں آیا ہے پرچم
خیمے میں ہاے برپا ہے ماتم
سایا چچا کا نہ رہا سر پہ ہمارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٣
فوج ستم نے کیا ظلم ڈھایا
مشکیزہ چھیدا پانی بہایا
جھولے میں تڑپتے ہیں اصغر کے اشارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٤
خالی تھے کوزے بھرنے نہ پاۓ
لب اپنے تر ہم کرنے نہ پاۓ
مشک چھدی بہ گئے ارمان بھی سارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٥
خیمے میں حالت ہے کشمش کی
ہر سو صدائیں ہیں العطش کی
مرتا ہے بے شیر میرا پیاس کے مارے
دریا کے کنارے ہاۓ چچا مارا گیا
٦
قاسم کا لاشہ پامال ہاۓ
اکبر کا سینہ بے حال ہاۓ
بکھرے ہیں میدان میں قرآن کے پارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٧
کوئی نہیں ہے مونس نہ یاور
تنہا کھڑے ہیں مقتل میں سرور
چھوٹ گئے پردیس میں اب سارے سہارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا
٨
ماتم کریں اور آنسو بہائیں
محفوظ و فخری کیسے بتائیں
بالی سکینہ نے وہ دن کیسے گزارے
دریا کے کنارے ہاے چچا مارا گیا