Kiyun tark e taluq bhi kiya loat bhi aya| urdu poetry sad
دریچہ
0:00 / 0:00
Kiyun tark e taluq bhi kiya loat bhi aya| urdu poetry sad
588 просмотров · 12 дн. назад
دریچہ
187 подписчиков
588 просмотров · 12 дн. назад
ہو جائے گی جب تم سے شناسائی ذرا اور
بڑھ جائے گی شاید میری تنہائی ذرا اور
کیوں کھل گئے لوگوں پہ میری ذات کے اسرار
اے کاش کہ ہوتی میری گہرائی ذرا اور
پھر ہاتھ پہ زخموں کے نشاں گن نہ سکو گے
یہ الجھی ہوئی ڈور جو سلجھائی ذرا اور
تردید تو کر سکتا تھا پھیلے گی مگر بات
اس طور بھی ہوگی تیری رسوائی ذرا اور
کیوں ترک تعلق بھی کیا لوٹ بھی آیا؟
اچھا تھا کہ ہوتا جو وہ ہرجائی ذرا اور
ہے دیپ تری یاد کا روشن ابھی دل میں
یہ خوف ہے لیکن جو ہوا آئی ذرا اور
لڑنا وہیں دشمن سے جہاں گھیر سکو تم
جیتو گے تبھی ہوگی جو پسپائی ذرا اور
بڑھ جائیں گے کچھ اور لہو بیچنے والے
ہو جائے اگر شہر میں مہنگائی ذرا اور
اک ڈوبتی دھڑکن کی صدا لوگ نہ سن لیں
کچھ دیر کو بجنے دو یہ شہنائی ذرا اور
شاعر: آنس معین
چینل: دریچہ
🔔 سبسکرائب کریں - ہر غزل دل کی گہرائیوں سے
#urdupoetry#urdushayari #sadstatus #urdu #poetry #shayari #sadshayari