Zavia | Current Affairs and Global Developments | Syed Ali Murtaza Zaidi | 17 OCT 2026
Azadari Skardu
0:00 / 0:00
Zavia | Current Affairs and Global Developments | Syed Ali Murtaza Zaidi | 17 OCT 2026
5 643 просмотра · 1 день назад
Azadari Skardu
133 подписчика
5 643 просмотра · 1 день назад
حسینیہ آڈیٹوریم میں پہلی علمی نشست
حالاتِ حاضرہ پر علامہ ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ زیدی کا فکر انگیز خطاب
◼️17 اکتوبر 2026ء: انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور کے حسینیہ آڈیٹوریم، قومی مرکز شاہ جمال میں پہلی علمی نشست بعنوان ”حالاتِ حاضرہ“ منعقد ہوئی، جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ زیدی نے عالمی حالات، تہذیبوں کے تاریخی ارتقا، استعمار کے بدلتے ہوئے انداز اور عالمی طاقتوں کے نئے توازن پر فکر انگیز خطاب کیا۔
◼️ پروگرام کی نظامت سید انجم رضا نے کی ،شیخ مظفر عباس نے تلاوت کلام پاک اور حدیث کسا کی تلاوت کی، لیکچر کے آغاز میں تمام شرکا نے مل کر قومی ترانہ پڑھام منقبت خوانی کی سعادت علی جون کربلائی نے حاصل کی
◼️علامہ ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ زیدی نے چین، ہندوستان، ایران، مصر اور وادیٔ سندھ سمیت قدیم تہذیبوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے تاریخ کو صرف یورپی نقطۂ نظر سے دیکھنے کے بجائے ایک وسیع اور متوازن تناظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے استعماری نظام کی نئی شکلوں، ایران کی استقامت، عسکری طاقت کی حدود اور عالمی معیشت میں تیل و آبنائے ہرمز کی اسٹریٹجک اہمیت پر بھی اظہارِ خیال کیا۔
◼️علامہ ڈاکٹر سید علی مرتضیٰ زیدی نے عالمی تبدیلیوں کے تناظر میں پاکستان کے مؤثر کردار کے لیے علمی و فکری بیداری، تعلیم، تحقیق، انسانی ہمدردی اور معاشرتی اصلاح کو ضروری قرار دیا۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے اس بنیادی نکتے کی طرف توجہ دلائی کہ حقیقی کامیابی محض مذہبی نعروں اور ظاہری اعمال تک محدود نہیں، بلکہ نفس کی اصلاح، خدا پرستی، عدل و انصاف، اخلاص اور خدمتِ خلق میں مضمر ہے۔
انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی (رجسٹرڈ) لاہور