Перейти к содержимому

Umoor e tabiya ||lecture 03 ||unani medicine||bums ||notes in description

GOVT. UNANI MEDICAL COLLEGE , GANDERBAL

0:00 / 0:00

Umoor e tabiya ||lecture 03 ||unani medicine||bums ||notes in description

52 просмотра · 2 нед. назад
GOVT. UNANI MEDICAL COLLEGE , GANDERBAL
946 подписчиков
52 просмотра · 2 нед. назад
urdu 👇 اسباب وجود جسم انسان ارسطو کے پیش کردہ اسباب وجود جو کہ اس نے علم ہیئت کے تناظر میں پیش کئے تھے اطباء یونان نے انہی اسباب کے تحت انسانی وجود کا مطالعہ کا بھی مطالعہ کیا & مادہ انسان ، مزاج انسان ، جسم کی ساخت، نشوونما، حالت صحت ، حالت مرض & افعال وغیرہ کو بیان کیا جن کی روشنی میں طب کی بنیادی نظریات جیسے امور طبیعہ ، اسباب و علامات ، حفظان صحت ، حالت مرض ، امور تشخیص و تجویز وغیرہ سامنے آئے 1. اسباب مادیہ - [Material Causes] جسم انسان بھی اجسام طبیعہ / طبیعیہ میں سے ایک ہے چنانچہ اس وجود کی پہلی حالت مادہ ہے چنانچہ انسانی امور طبیعہ جہاں انسانی ساخت & افعال پر مطالعہ کیا جاتا ہے اولاً مادہ کی بحث ہے جو "ارکان" سے منسوب ہے اس کے بعد انسان کے اجزاء ترکیبی / ترتیبی [Composition] میں شامل مادہ مختلف انواع و اقسام کے تحت دیگر امور طبیعہ ، اخلاط (سیال / سیاہ مادہ) اعضاء (جامد مادہ) سے بحث کی گئی ہے ارواح (ہوائی مادہ) یعنی امور طبیعہ میں سے ارکان ، اخلاط ، اعضاء & ارواح اسباب مادیہ میں 2. اسباب صوریہ - [Formal Causes] جو اسباب انسانی خمیر میں شامل مواد کو نوع انسانی کے اعتبار سے صورت & شکل اختیار کرتا ہے & افعال کا سرچشمہ بنانے کے ذمہ دار ہیں انھیں اسباب صوریہ کہا جاتا ہے یہ اسباب غیر مادی ہوتے ہیں & اسباب مادیہ میں قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں امور طبیعہ میں ان اسباب کو مزاج & قویٰ سے منسوب کیا گیا ہے 3. اسباب فاعلیہ - [Efficient Causes] یہ وہ اسباب ہیں جو جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں & اسکی طبعی حالت یعنی اس کی صحت & غیر طبعی حالت یعنی مرض کے ذمہ دار ہوا کرتے ہیں اطباء نے ان اسباب کو 2 جماعتوں میں تقسیم کیا ہے a) اسباب ستہ ضروریہ b) اسباب غیر ضروریہ (a) اسباب ستہ ضروریہ میں ہوا ، ماکول و مشروب (کھانا پینا) ، حرکت و سکون بدنی ، حرکت و سکون نفسانی ، نوم و یقظہ & احتباس و استفراغ ، کا شمار ہوتا ہے۔ جبکہ (b) اسباب غیر ضروریہ میں وہ اسباب شمار کیے جاتے ہیں جو زندگی کی بقاء کے لئے ضروری تو نہیں ہیں لیکن یہ جسم کی حالت پر اثر انداز ضرور ہوتے ہیں جیسے ؛ ممالک و بلاد ، مساکن ، پیشے & عادات / علامات وغیرہ۔ 4. اسباب تمامیہ / غائیہ - [Final Causes] جسم انسان کی وجہ تخلیق اسکے افعال ہیں اگر یہ افعال صحیح طور پر انجام پاتے ہیں تو جسم اپنی طبعی حالت پر قائم رہتا ہے & اگر یہ افعال نقص یا فساد کا شکار ہو جائیں تو جسم غیر طبعی حالت میں پہنچ جاتا ہے & مرض میں مبتلا ہو کر رفتہ رفتہ فنا یعنی تباہ ہوتا ہے۔ اطباء نے صحت & مرض کی ضروری & غیر ضروری حالت پر بحث افعال کی درستگی / عدم درستگی (خرابی) / ضروری & غیر ضروری یعنی امور طبیعہ میں "افعال" اسباب تمامیہ یا غائیہ ہیں https://drive.google.com/file/d/1FJbT...) this video is ai generated for helping students