Umoor tabiya ||lecture 07 ||bums ||notes in description
GOVT. UNANI MEDICAL COLLEGE , GANDERBAL
0:00 / 0:00
Umoor tabiya ||lecture 07 ||bums ||notes in description
33 просмотра · 12 дней назад
GOVT. UNANI MEDICAL COLLEGE , GANDERBAL
947 подписчиков
33 просмотра · 12 дней назад
طبیعت & قوت مدافعت یا مناعت (Physis & Immunity)
جدید طب میں طبیعت کا کوئی تصور نہیں پایا جاتا لیکن اس بات کو وہ بھی تسلیم کرتی ہے کہ بدن میں طبعی طور پر ایک ایسی قوت موجود ہے جو اسے عام حالات میں جراثیم کے حملے سے محفوظ رکھتی ہے & جب کسی وجہ سے جراثیم جسم میں داخل ہوجاتے ہیں تو یہ قوت ان کو نیست و نابود کرنے میں لگ جاتی ہے۔ اگر جراثیم کے مقابلے میں یہ قوت قوی ہوتی ہے تو مرض کا جلد ہی خاتمہ ہوجاتا ہے یا پھر مرض شدت اختیار کر لیتا ہے & اس صورت میں خارجی دواؤں سے انھیں ہلاک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بدن کی اس مخفی قوت کو طب جدید میں فطرت مناعت (Natural Immunity) یا قوت مدافعت کہا جاتا ہے۔
کیا طبیعت & مناعت ہم معنی ہیں ؟
طبیعت & مناعت ہم معنی نہیں ہے کیونکہ ، طبیعت کا مفہوم ، قوت مدافعت یا مناعت سے کہیں زیادہ وسیع & جامع ہے۔ اس لئے کہ طبیعت دراصل ایک ایسی قوت ہے جو صرف جسم کو امراض کے حملے سے ہی نہیں بچاتی بلکہ عام حالات میں بھی جسم کی اصلاح & تدبیر کے کاموں میں مصروف رہتی ہے جس کی وجہ سے جسمانی نظام میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا۔ گویا طبیعت کے دائرہ کار میں صحت & مرض دونوں داخل ہیں۔ جبکہ قوت مدافعت (مناعت) کا کام صرف جراثیم کے حملے سے جسم کو بچانا & حملہ ہوجانے کی صورت میں ان کا مقابلہ کر کے ان کے مضر اثرات سے بدن کو محفوظ رکھنا ہے۔
آلات طبیعت (Tools of Tabiyat / Instrument)
آلات ، آلہ کی جمع ہے۔ آلات طبیعت کے معنی طبیعت کے آلات / Tools ہے۔ مگر یہاں آلات سے مراد وہ رابطے ، وسیلے ، ذرائع & چیزیں ہیں جن کی مدد سے طبیعت جسم انسان کے جملہ افعال (تمام افعال) انجام دیتی ہے۔ طبیعت جن چیزوں / ذرائع استعمال کرتی ہے وہ خاص طور پر چند چیزیں ہیں:
مثلاً ، مزاج ، حرارت غریزیہ ، قویٰ & ارواح
(قویٰ کے جملہ اقسام میں) مثلاً ۔ قوت طبعیہ ، قوت نفسانیہ ، قوت حیوانیہ & قوت تناسلیہ ، اسی طرح &
ارواح کی تمام اقسام میں ۔ مثلاً ۔ روح طبعیہ ، روح نفسانیہ ، روح حیوانیہ & روح تناسلیہ وغیرہ
طبیعت کے افعال (Functions of Tabiyat)
جسم انسان میں یوں تو تمام ہی افعال نہ صرف شعور & ارادے کے ساتھ بلکہ بلا شعور & بلا ارادے کے طبیعت ہی کی مدد سے انجام پاتے ہیں۔ لیکن یہاں طبیعت کے چند خاص افعال ذکر کئے جارہے ہیں:
① ماحول میں چونکہ بہت سارے جراثیم موجود ہوتے ہیں لیکن طبیعت ان جراثیم سے انسانی جسم کی حفاظت کرتی ہے
② طبیعت ہی جسم کی تمام حرکات & سکنات (سکون) کا مبدا ہے
③ طبیعت جسم کی نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتی ہے
④ طبیعت جسم کے تمام تغیر و استحاله (Metabolism) فعل انجام دیتی ہے
⑤ طبیعت جسم میں قوت مدافعت کا فعل بھی انجام دیتی ہے اس فعل کی انجام دہی کیلئے طبیعت خون کے سفید ذرات (WBCs) سے کام لیتی ہے
https://drive.google.com/file/d/1j4G_...)
this video is ai generated for helping students