Sardar Bahawal Khan Dilzak | Historic Tribute & School Naming Ceremony | Dilzak Community Gathering
Dilzak Network
0:00 / 0:00
Sardar Bahawal Khan Dilzak | Historic Tribute & School Naming Ceremony | Dilzak Community Gathering
104 просмотра · 1 месяц назад
Dilzak Network
327 подписчиков
104 просмотра · 1 месяц назад
sardar bahawal khan dilzak | a historic tribute & school naming ceremony | dilzak community gathering
افغانستان و کشمیر سے جڑی دلزاک قوم کی تاریخی روایات، علمی و دینی خدمات اور قومی کردار کو اجاگر کرنے والی ایک یادگار تقریب۔
اس ویڈیو میں سردار مرحوم بہاول خان دلزاک کی زندگی، علمی و دینی خدمات، سیاسی و سماجی کردار، تحریکِ آزادیِ کشمیر میں ان کی جدوجہد اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے ان کی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔
سردار بہاول خان دلزاک ایک باوقار، علم دوست، قومی اور سماجی شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت، انصاف کے فروغ اور علاقے کی بہتری کے لیے وقف کی۔ ڈوگرا دور میں پنچایتی نظام کے تحت سرپنچ کی حیثیت سے بھی انہوں نے علاقے کے عوام کے مسائل حل کرنے اور باہمی تنازعات کو انصاف کے ساتھ سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ریاست آزاد جموں و کشمیر کے قیام کے بعد مہاجرین کی آبادکاری کے سلسلے میں بھی ان کی خدمات قابلِ ذکر رہیں۔
آج ان کے نام سے تعلیمی ادارے کو منسوب کرنا صرف ایک نام گذاری نہیں بلکہ ایک عظیم شخصیت کی علمی، دینی، قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے۔
یہ تقریب ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ جو قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، وہ اپنی تاریخ اور اپنی شناخت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں۔
اس تاریخی تقریب میں نلا چکلی، نیناسوک، نینا، فلاٹی اور دیگر علاقوں سے تشریف لانے والے معزز مشران، علماء، اساتذہ، عمائدینِ علاقہ اور احباب نے شرکت کی۔
ویڈیو میں دیکھیں:
• سردار بہاول خان دلزاک کا تاریخی تعارف
• دلزاک قبیلے کا مختصر تاریخی پس منظر
• سردار بہاول خان مرحوم کی علمی و دینی خدمات
• تحریکِ آزادیِ کشمیر میں کردار
• پنچایتی نظام میں خدمات
• مہاجرین کی آبادکاری میں کردار
• سکول کی نام گذاری کی تاریخی تقریب
• معزز مشران اور علماء کے خیالات
اگر آپ کو یہ تاریخی اور معلوماتی ویڈیو پسند آئے تو ویڈیو کو لائک، شیئر اور چینل کو سبسکرائب ضرور کریں تاکہ دلزاک قوم، اس کی تاریخ اور اپنے محسنوں کی خدمات کے حوالے سے مزید معلومات آپ تک پہنچتی رہیں۔
اللہ تعالیٰ سردار بہاول خان مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور ان کی خدمات کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔
👉 Video ko LIKE karo and share
👉 Channel SUBSCRIBE karo
👉 Comment karo
______^^^^^^______^^^^^______^^^^^___
پلے لسٹ یہاں دیکھیں 👉
• دلزاک تاریخی ورثہ اور ثقافت
_________________________ • دلزاک قومی جرگہ
__________________________ • دلزاک ضلع تورغر
_________________________ • دلزاک فلاحی تنظیم کنڈاو پٹے
__________________________ • دلزاک ہم سے بچھڑے ہوئے
___________🖥️💻___________
Disclaimer – Dilzak Network:
Our videos are created solely for educational and historical purposes. All content is part of recorded history and is not intended to hurt or disrespect any individual, tribe, or community.
_____________________________
#سردار_بہاول_خان_دلزاک #دلزاک_قوم #دلزاک_تاریخ #دلزاک_قبیلہ #پشتون_تاریخ #نام_گذاری #تحریک_آزادی_کشمیر
#SardarBahawalKhan #BahawalKhanDilzak #DilzakHistory #DelzakCommunity #PashtunHistory #KashmirHistory #SchoolNamingCeremony