Перейти к содержимому

Tasty pulao recipe

Daily cooking vlogs

0:00 / 0:00

Tasty pulao recipe

90 просмотров · 2 недели назад
Daily cooking vlogs
27 подписчиков
90 просмотров · 2 недели назад
یخنی بنانے کے لیے: ڈیڑھ کلو مرغی 3 ٹیبل اسپون ثابت دھنیا 1 ٹیبل اسپون سونف 2 ٹیبل اسپون نمک 6 کپ پانی دارچینی 2 ٹکڑے لونگ 6 عدد بڑی الائچی 2 عدد تیز پات 2 عدد بادیان پھول 3 عدد 2 ٹیبل اسپون ادرک لہسن کا پیسٹ آپ ثابت ادرک لہسن بھی ڈال سکتے ہیں۔ 1 چھوٹے سائز کی پیاز چاولوں کے لیے: 5 کپ کچے باسمتی چاول 1 کپ آئل 4 درمیانے سائز کی پیاز 2 ٹماٹر 1 کپ دہی 3 ٹیبل اسپون املی کا پلپ 200 گرام ہری مرچ 2 لہسن کی پوتھی 2 ٹیبل اسپون زیرہ 5 عدد چھوٹی الائچی 2 ٹیبل اسپون چائنیز سالٹ 3 ٹیبل اسپون نمک 2 ٹی اسپون پسا ہوا گرم مصالحہ 1 ٹیبل اسپون جائفل جاوتری پاؤڈر پلاؤ بنانے کی ترکیب: سب سے پہلے 6 کپ پانی میں یخنی کے تمام اجزاء ڈال کر 15 منٹ تک صرف پانی کو مصالحوں کے ساتھ پکائیں۔ اس کے بعد چکن شامل کرکے مزید 10 منٹ پکائیں، پھر چولہا بند کر دیں۔ یخنی تیار ہو جائے گی۔ چاولوں کو پہلے آدھا گھنٹہ پانی میں بھگو کر رکھیں۔ اب ایک پتیلے میں آئل ڈالیں۔ آئل گرم ہونے کے بعد اس میں زیرہ اور چھوٹی الائچی ڈالیں، پھر پیاز شامل کریں۔ پیاز کو زیادہ براؤن نہیں کرنا، بس اچھی طرح نرم اور ہلکا سا رنگ آنے تک پکانا ہے۔ اس کے بعد لہسن ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں، یہاں تک کہ لہسن کا رنگ بالکل تبدیل ہو جائے۔ پھر ہری مرچیں ڈال کر لہسن کے ساتھ فرائی کریں۔ اب ٹماٹر شامل کریں، پھر دہی ڈال دیں۔ اس کے ساتھ نمک، چائنیز سالٹ اور املی کا پلپ شامل کریں۔ چکن بھی ڈال دیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح بھون کر مصالحہ تیار کریں۔ اب یخنی کو چھان کر اس مصالحے میں شامل کر دیں۔ یخنی شامل کرنے کے بعد جب پانی میں اچھی طرح اُبال آ جائے تو اس میں بھیگے ہوئے چاول ڈال دیں۔ چاول ڈالنے کے بعد اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔ جب چاولوں کا پانی کافی حد تک خشک ہو جائے تو پتیلے کے نیچے توا رکھ کر ڈھکن سے کور کریں اور 10 منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد چاولوں کے اوپر جائفل جاوتری کا پاؤڈر اور فوڈ کلر ڈال کر مزید 10 منٹ دم دیں۔ چولہا بند کرنے کے بعد 10 منٹ تک چاولوں کو ویسے ہی رہنے دیں۔ پھر ڈھکن کھول کر چاولوں کو آہستہ سے چلائیں اور ڈش آؤٹ کریں۔ رائتے کی ترکیب: رائتے کے لیے لہسن، ہری مرچیں، ہرا دھنیا اور زیرہ پیس کر چٹنی بنا لیں۔ اس چٹنی کو دہی میں شامل کریں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس طرح مزیدار رائتہ تیار ہے۔